پشاور (جانب منزل نیوز) عافیہ جلال کی خواہش ہے کہ وہ بڑی ہوکر ایک افسر بنے اور ملک و قوم کی خدمت کرے۔ ننھی بچی نے دوسری خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ان کے دفتر میں ملاقات کرنا چاہتی ہے۔
ثمر ہارون بلور نے سوشل میڈیا پر اس ملاقات کا احوال شیئر کرتے ہوئے عافیہ جلال کو گزشتہ کچھ عرصے میں آنے والی سب سے پیاری مہمان قرار دیا۔
ننھی عافیہ کے بلند عزائم اور سادگی سے بھرپور خواہشات نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔





