اسلام آباد (جانب منزل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اردن کے معروف تحقیقی ادارے رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر (RISSC) کی جانب سے جاری کردہ ’’دی مسلم 500‘‘ کے 2027 ایڈیشن میں دنیا کی بااثر ترین مسلم شخصیات میں مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن دی گئی ہے۔
فہرست کی 18 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پانچ عالمی رہنماؤں کو مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر جگہ دی گئی ہے۔ ان میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان شامل ہیں۔
رپورٹ میں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی قیادت کو خطے میں بڑھتے ہوئے مشترکہ دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون کے تناظر میں خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔
پاکستان کے ممتاز عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی نے بھی عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور وہ اس فہرست میں ساتویں نمبر پر شامل ہیں۔





