انڈیا (جانب منزل نیوز) وقت گزر گیا، زمانہ بدل گیا، مگر کرکٹ سے محبت آج بھی برقرار ہے، بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے اپنے بچپن کی تقریباً پانچ دہائیاں پرانی یاد کو ایک بار پھر زندہ کر دیا۔ انہوں نے 49 سال پہلے کی اپنی تصویر کو موجودہ دور میں اسی انداز میں دوبارہ تخلیق کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔
سچن ٹنڈولکر کی شیئر کردہ پہلی تصویر میں وہ ننھے بچے کی صورت میں کرکٹ بیٹ تھامے مسکراتے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں 53 سال کی عمر میں تقریباً اسی پوز اور مسکراہٹ کے ساتھ نظر آتے ہیں۔
انہوں نے تصاویر کے ساتھ دل کو چھو لینے والا پیغام لکھا کہ ’’پہلے بیٹ کی بات ہے، 49 سال بعد بھی میرے ساتھ ہے!‘‘
یاد رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے 24 سالہ انٹرنیشنل کیریئر میں 100 بین الاقوامی سنچریاں اسکور کیں اور دنیا بھر میں کروڑوں کرکٹ شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی۔ وہ 2011 میں ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
بچپن کا خواب، ہاتھ میں کرکٹ بیٹ اور دل میں کھیل کی محبت، سچن ٹنڈولکر کی یہ تصاویر ثابت کرتی ہیں کہ عظیم سفر کا آغاز اکثر ایک چھوٹے سے خواب سے ہوتا ہے۔





