جمعرات, نومبر 12, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home سپین

اسپین میں مہنگائی کیخلاف ملک گیر ہڑتال

نومبر 12, 2026
اسپین میں مہنگائی کیخلاف ملک گیر ہڑتال

میڈرڈ (جانب منزل نیوز) اسپین میں مکانوں کے بڑھتے کرایوں اور مہنگائی کے خلاف 14 سال بعد ملک گیر عام ہڑتال کی گئی جس کے باعث ٹرانسپورٹ، صنعتی سرگرمیاں اور دیگر عوامی خدمات بند رہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بدھ کو ہونے والی اس ہڑتال میں ملک کی دو بڑی مزدور تنظیموں سمیت کرایہ داروں کی انجمنوں نے بھی حصہ لیا۔

میڈرڈ اور بارسلونا سمیت کئی شہروں میں سڑکیں بند رہیں، ٹریفک اور عوامی ٹرانسپورٹ متاثر ہوئی جبکہ بعض مقامات پر مظاہرین نے ٹائر جلائے۔ پولیس کے مطابق ہڑتال سے متعلق واقعات میں 40 افراد گرفتار کیے گئے۔

احتجاج کی ایک بڑی وجہ 87 سالہ خاتون ماری کارمین اباسکال کی بے دخلی بھی بنی، جو میڈرڈ میں تقریباً 70 برس سے رہائش پذیر تھیں۔ نئے مالکان کی جانب سے کرایہ بڑھائے جانے کے بعد انہیں گھر چھوڑنا پڑا اور وہ کچھ ہفتوں بعد اسپتال میں انتقال کرگئیں۔

رپورٹ کے مطابق میڈرڈ میں 50 مربع میٹر کے مکان کا اوسط ماہانہ کرایہ اکتوبر میں ایک ہزار 170 یورو تک پہنچ گیا، جو اسپین کی اوسط مجموعی ماہانہ تنخواہ کا تقریباً نصف ہے۔

وزیراعظم پیدرو سانچیز نے ہڑتال کی حمایت کی تاہم اپوزیشن نے اسے 29 نومبر کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل سیاسی مہم قرار دیا ہے۔

مزدور تنظیموں کا دعویٰ ہے کہ تقریباً 40 لاکھ افراد ہڑتال میں شریک ہوئے جبکہ کاروباری تنظیموں نے اس کی شرکت کو مختلف علاقوں اور شعبوں میں محدود قرار دیا۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

پاسبان اسکیم: انعام کا موقع، مگر 3 ماہ کی شرط یاد رکھیں

Next Post

پاکستانی خلاباز چینی خلائی سٹیشن میں داخل

Related Posts

یو اے ای میں بچوں کی سفری حفاظت کے لیے نئے قوانین کا اعلان
تازہ ترین

یو اے ای میں بچوں کی سفری حفاظت کے لیے نئے قوانین کا اعلان

نومبر 12, 2026
کیارا ایڈوانی کا سدھارتھ ملہوترا سے محبت کا دلچسپ اعتراف، بریک اپ سے شادی تک کی کہانی منظرعام پر
تازہ ترین

کیارا ایڈوانی کا سدھارتھ ملہوترا سے محبت کا دلچسپ اعتراف، بریک اپ سے شادی تک کی کہانی منظرعام پر

نومبر 12, 2026
میڈونا کی ڈانس ٹینٹ میں انٹری، کوچیلا 2027 میں مداحوں کے لیے بڑا میوزیکل سرپرائز
تازہ ترین

میڈونا کی ڈانس ٹینٹ میں انٹری، کوچیلا 2027 میں مداحوں کے لیے بڑا میوزیکل سرپرائز

نومبر 12, 2026
اونز جابر اور اسپیشل اولمپکس یو اے ای کا خصوصی کھلاڑیوں کے لیے بڑا اقدام
تازہ ترین

اونز جابر اور اسپیشل اولمپکس یو اے ای کا خصوصی کھلاڑیوں کے لیے بڑا اقدام

نومبر 12, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved