منگل, نومبر 10, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دبئی ٹیکسی کمپنی کی آمدن میں 26 فیصد زبردست اضافہ

نومبر 9, 2026
دبئی ٹیکسی کمپنی کی آمدن میں 26 فیصد زبردست اضافہ

دبئی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات میں جدید سفری سہولیات اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں دبئی ٹیکسی کمپنی نے نمایاں کاروباری کامیابی حاصل کرلی۔ رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں کمپنی کی آمدن 25.7 فیصد اضافے کے ساتھ 735.5 ملین درہم تک پہنچ گئی، جس میں نیشنل ٹیکسی کے حصول اور انضمام نے کلیدی کردار ادا کیا۔
کمپنی کی مالی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے میں آمدن 585.3 ملین درہم تھی، جو رواں سال بڑھ کر 735.5 ملین درہم ہوگئی۔ تاہم زیادہ آپریشنل اور مالیاتی اخراجات اور مسافروں کی طلب میں کمی کے باعث خالص منافع 25.3 فیصد گھٹ کر 57.1 ملین درہم رہا۔
دبئی ٹیکسی اور نیشنل ٹیکسی نے سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 18.5 ملین ٹیکسی اور لیموزین ٹرپس مکمل کیے، جبکہ دونوں کمپنیوں کے مشترکہ گاڑیوں کے بیڑے کی تعداد 15 ہزار 388 تک پہنچ گئی۔ دبئی کی ٹیکسی مارکیٹ میں مشترکہ کاروبار کا حصہ تقریباً 59 فیصد ہوگیا ہے۔
کمپنی کے ڈیلیوری بائیک بزنس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے آمدن میں 75.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا، جو 32.1 ملین درہم تک پہنچ گئی۔ بولٹ رائیڈ ہیلنگ پلیٹ فارم پر بھی ٹرپس کی تعداد 52 فیصد اضافے کے ساتھ 2.3 ملین ہوگئی۔
دبئی ٹیکسی نے ماحول دوست سفری سہولیات کے فروغ کے لیے الٹرا فاسٹ الیکٹرک گاڑیوں کا چارجنگ مرکز بھی فعال کردیا ہے، جس کے پہلے مرحلے میں 24 چارجنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔ مستقبل میں 200 سے زائد چارجنگ پوائنٹس پر مشتمل نیٹ ورک بنانے کا منصوبہ ہے۔
کمپنی کے ٹیکسی اور لیموزین بیڑے میں 846 مکمل الیکٹرک گاڑیاں شامل ہوچکی ہیں، جبکہ خودکار ڈرائیونگ اور ڈیجیٹل موبیلٹی ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری بھی جاری ہے۔
دبئی ٹیکسی کے مطابق نیشنل ٹیکسی کے انضمام کا تقریباً 30 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے، جبکہ کمپنی آئندہ مرحلے میں سفری سہولیات کی توسیع، گاڑیوں کے بہتر استعمال اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خدمات کا معیار مزید بلند کرنے پر توجہ دے گی۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

یو اے ای کا مستقبل مزید روشن، شیخ محمد بن راشد نے ترقی کے نئے اہداف کا اعلان کردیا

Next Post

دبئی امیگریشن کا خلیجی سطح پر شاندار اعزاز، بہترین سرکاری ہیومن ریسورس ٹیم کا ایوارڈ جیت لیا

Related Posts

دبئی پولیس کا مفت اعصاد کارڈ جیتنے کا شاندار موقع
تازہ ترین

دبئی پولیس کا مفت اعصاد کارڈ جیتنے کا شاندار موقع

نومبر 9, 2026
شارجہ کے حکمران کا علم و ادب سے محبت کا منفرد اظہار، کتابوں کی خریداری کے لیے 45 لاکھ درہم مختص
تازہ ترین

شارجہ کے حکمران کا علم و ادب سے محبت کا منفرد اظہار، کتابوں کی خریداری کے لیے 45 لاکھ درہم مختص

نومبر 9, 2026
ابوظہبی میں توانائی کے شعبے میں بڑی کامیابی، بجلی کی طلب میں 401 میگاواٹ تک کمی، اسمارٹ انرجی نظام کی جانب اہم قدم
تازہ ترین

ابوظہبی میں توانائی کے شعبے میں بڑی کامیابی، بجلی کی طلب میں 401 میگاواٹ تک کمی، اسمارٹ انرجی نظام کی جانب اہم قدم

نومبر 9, 2026
برج خلیفہ سے برج العرب تک 21 کلومیٹر کی شاندار میراتھن کا نیا روٹ جاری
تازہ ترین

برج خلیفہ سے برج العرب تک 21 کلومیٹر کی شاندار میراتھن کا نیا روٹ جاری

نومبر 9, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved