منگل, نومبر 10, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دبئی پولیس کا مفت اعصاد کارڈ جیتنے کا شاندار موقع

نومبر 9, 2026
دبئی پولیس کا مفت اعصاد کارڈ جیتنے کا شاندار موقع

دبئی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے خوشخبری، دبئی پولیس نے پانچ مفت اعصاد (Esaad) کارڈز جیتنے کے لیے آن لائن مقابلے کا آغاز کر دیا۔ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق معلومات آزمانے کے ساتھ شاپنگ، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور دیگر سہولیات پر خصوصی رعایتیں حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔
مقابلے میں شرکت کے لیے امیدواروں کو سڑکوں پر محفوظ سفر اور ٹریفک قوانین سے متعلق 10 سوالات پر مشتمل آن لائن کوئز مکمل کرنا ہوگا۔ تمام سوالات کے جوابات دینے والے شرکا الیکٹرانک قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے، جس کے ذریعے پانچ فاتحین منتخب کیے جائیں گے۔
دلچسپی رکھنے والے افراد سرکاری ویب سائٹ amanroads.gov.ae/trsp/en پر جائیں اور ’Participate Now‘ کے آپشن پر کلک کریں۔ اس کے بعد ایمریٹس آئی ڈی نمبر، مکمل نام، عمر، قومیت اور رہائشی امارت کی تفصیلات درج کریں۔ ڈرائیونگ لائسنس کی معلومات فراہم کرنا اختیاری ہے۔
رجسٹریشن کے بعد روڈ سیفٹی کے 10 سوالات حل کریں، محفوظ ڈرائیونگ کے عہد نامے کی تکمیل کریں اور اپنی انٹری جمع کرا دیں۔
مقابلے میں شرکت کی آخری تاریخ 13 دسمبر 2026 ہے۔ مقررہ تاریخ کے بعد الیکٹرانک قرعہ اندازی کے ذریعے پانچ کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔
دبئی پولیس نے اعصاد کارڈ 13 مارچ 2018 کو متعارف کرایا تھا۔ یہ خصوصی مراعاتی پروگرام اہل ممبران کو متحدہ عرب امارات اور بیرونِ ملک ہزاروں برانڈز اور کاروباری اداروں میں خصوصی ڈسکاؤنٹس فراہم کرتا ہے۔
پروگرام کے تحت منتخب مصنوعات اور خدمات پر 20 سے 70 فیصد تک رعایت، 11 ہزار 500 سے زائد آفرز اور 6 ہزار 600 سے زیادہ برانڈز تک رسائی ممکن ہے۔ ان سہولیات میں خریداری، کھانے پینے، ہوٹلوں، صحت، تعلیم، سفر اور تفریح کے شعبے شامل ہیں۔
دبئی پولیس کے اس اقدام کا بنیادی مقصد ٹریفک قوانین سے آگاہی بڑھانا اور حادثات کا سبب بننے والی خطرناک ڈرائیونگ عادات کی روک تھام ہے۔ کوئز میں تیز رفتاری، گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار نہ رکھنے اور سڑک کنارے غیر محفوظ انداز میں گاڑی روکنے جیسے اہم موضوعات شامل کیے گئے ہیں۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

شارجہ کے حکمران کا علم و ادب سے محبت کا منفرد اظہار، کتابوں کی خریداری کے لیے 45 لاکھ درہم مختص

Related Posts

شارجہ کے حکمران کا علم و ادب سے محبت کا منفرد اظہار، کتابوں کی خریداری کے لیے 45 لاکھ درہم مختص
تازہ ترین

شارجہ کے حکمران کا علم و ادب سے محبت کا منفرد اظہار، کتابوں کی خریداری کے لیے 45 لاکھ درہم مختص

نومبر 9, 2026
ابوظہبی میں توانائی کے شعبے میں بڑی کامیابی، بجلی کی طلب میں 401 میگاواٹ تک کمی، اسمارٹ انرجی نظام کی جانب اہم قدم
تازہ ترین

ابوظہبی میں توانائی کے شعبے میں بڑی کامیابی، بجلی کی طلب میں 401 میگاواٹ تک کمی، اسمارٹ انرجی نظام کی جانب اہم قدم

نومبر 9, 2026
برج خلیفہ سے برج العرب تک 21 کلومیٹر کی شاندار میراتھن کا نیا روٹ جاری
تازہ ترین

برج خلیفہ سے برج العرب تک 21 کلومیٹر کی شاندار میراتھن کا نیا روٹ جاری

نومبر 9, 2026
یو اے ای کا ایک اور بڑا اعزاز، یورپ سے باہر پہلا ملک بن گیا جہاں مکمل ڈیجیٹل اے ٹی اے کارنیٹ سسٹم نافذ
تازہ ترین

یو اے ای کا ایک اور بڑا اعزاز، یورپ سے باہر پہلا ملک بن گیا جہاں مکمل ڈیجیٹل اے ٹی اے کارنیٹ سسٹم نافذ

نومبر 9, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved