اتوار, نومبر 8, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

علم، ثقافت اور ترقی کا نیا سنگ میل، الدار اور شیخ محمد بن خالد النہیان کلچرل سینٹر میں 3 سالہ شراکت داری

نومبر 6, 2026
علم، ثقافت اور ترقی کا نیا سنگ میل، الدار اور شیخ محمد بن خالد النہیان کلچرل سینٹر میں 3 سالہ شراکت داری

ابوظہبی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات میں علم و ادب، ثقافتی سرگرمیوں اور معاشرتی ترقی کے فروغ کے لیے ایک اور خوش آئند قدم اٹھا لیا گیا۔ الدار اور شیخ محمد بن خالد النہیان کلچرل سینٹر کے درمیان تین سالہ شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیا، جس کے تحت ملازمین، خاندانوں، طلبہ اور رہائشی کمیونٹیز کو علم و ثقافت سے جوڑنے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے جائیں گے۔
معاہدے کا بنیادی مقصد مطالعے کا شوق بیدار کرنا، علمی مکالمے کو فروغ دینا، نئی صلاحیتوں کو سامنے لانا اور اماراتی ثقافت و قومی شناخت کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
معاہدے پر ابوظبی کے علاقے البطین میں واقع شیخ محمد بن خالد النہیان پیلس میں دستخط کیے گئے۔ تقریب میں شیخہ شما بنت محمد بن خالد النہیان اور الدار کی چیف پیپل اینڈ کمیونیکیشنز آفیسر بیان الحسنی بھی شریک ہوئیں۔
شراکت داری کے تحت الدار ملازمین کے لیے خصوصی ریڈنگ اینڈ کلچرل ڈائیلاگ کونسل قائم کی جائے گی، جہاں مطالعے، علمی تبادلے اور فکری مکالمے کو فروغ ملے گا۔ ملازمین کی پیشہ ورانہ، ذاتی اور سماجی صلاحیتیں نکھارنے کے لیے تربیتی پروگرام بھی شروع کیے جائیں گے۔
اس تعاون کا دائرہ تعلیمی اداروں اور اسکولوں تک بھی پھیلایا جائے گا، جہاں نوجوانوں کو اپنے خیالات پیش کرنے، ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور کمیونٹی منصوبوں کی تشکیل میں کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔ خاندانوں کے لیے آگاہی اور تعلیمی پروگرام بھی اس منصوبے کا حصہ ہوں گے۔
شراکت داری کے تحت مقامی کاروباری افراد اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں کو بھی کمیونٹی سرگرمیوں میں شرکت کے مواقع ملیں گے۔ اس کے علاوہ پانی و بجلی کی بچت، توانائی کے مؤثر استعمال، ذمہ دارانہ خریداری اور کچرے میں کمی کے حوالے سے آگاہی مہمات چلائی جائیں گی۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

ایک دور کی اختتامی گھنٹی، نئے عہد کی دستک، سائبر ٹرک کے بعد ٹیسلا کی نظریں خودکار روبوٹیکسی کے مستقبل پر مرکوز

Next Post

ابوظہبی کے سرجنز کا طبی کارنامہ، 4.4 کلو وزنی نایاب کینسر کی رسولی کامیابی سے نکال لی

Related Posts

شارجہ کی 70 سالہ تاریخ کے نایاب خزانے منظرِ عام پر، قدیم اخبارات اور رسائل نے کتاب میلے میں دھوم مچا دی
تازہ ترین

شارجہ کی 70 سالہ تاریخ کے نایاب خزانے منظرِ عام پر، قدیم اخبارات اور رسائل نے کتاب میلے میں دھوم مچا دی

نومبر 8, 2026
دبئی میں پاکستانی پراپرٹی نمائش کی دھوم، 14ویں ایڈیشن کا شاندار آغاز
تازہ ترین

دبئی میں پاکستانی پراپرٹی نمائش کی دھوم، 14ویں ایڈیشن کا شاندار آغاز

نومبر 8, 2026
خوشاب میں موت کے سامنے ڈٹ جانے والا مسافر، 30 زندگیاں بچا کر انسانیت کا ہیرو بن گیا
پاکستان

خوشاب میں موت کے سامنے ڈٹ جانے والا مسافر، 30 زندگیاں بچا کر انسانیت کا ہیرو بن گیا

نومبر 8, 2026
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں، طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستیں
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں، طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستیں

نومبر 8, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved