لاہور (جانب منزل نیوز) پاکستانی طلبہ کے لیے انٹرنیشنل ہائر ایجوکیشن کے حصول کی جانب اہم پیش رفت، آکسفرڈ انٹرنیشنل پاتھ ویز لاہور سینٹر کا باضابطہ افتتاح 8 نومبر 2026 کو ہوگا۔ اس نئے تعلیمی مرکز کے قیام سے طلبہ کو بیرونِ ملک یونیورسٹیوں میں داخلے سے قبل لاہور ہی میں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق تعلیمی تیاری کا موقع ملے گا۔
افتتاحی تقریب اتوار 8 نومبر کو دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک تاج محل ہال، قذافی اسٹیڈیم کے سامنے، فیروزپور روڈ لاہور میں منعقد ہوگی۔
یہ سینٹر بالخصوص ان طلبہ کے لیے ایک نیا تعلیمی راستہ فراہم کرے گا جو اے لیولز یا انٹرمیڈیٹ کے نتائج کی بنیاد پر براہِ راست فارن یونیورسٹیوں میں داخلے کی شرائط پوری نہیں کر پاتے۔
مرکز میں تین اہم اکیڈمک پروگرامز متعارف کرائے جائیں گے، جن میں انٹرنیشنل فاؤنڈیشن پروگرام (IFP)، انٹرنیشنل ایئر ون (IY1) اور پری ماسٹرز پروگرام (PMP) شامل ہیں۔ ان پروگرامز کے ذریعے طلبہ کی اکیڈمک انگلش، متعلقہ مضامین اور یونیورسٹی لیول کی اسٹڈی اسکلز کو بہتر بنایا جائے گا۔
اس اقدام کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ پاکستانی طلبہ اپنا انٹرنیشنل ایجوکیشن جرنی لاہور سے شروع کرسکیں گے، جس سے بیرونِ ملک فوری منتقلی، رہائش اور روزمرہ اخراجات کے ابتدائی مالی دباؤ کو کم یا مؤخر کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
افتتاحی تقریب میں آکسفرڈ انٹرنیشنل ڈیجیٹل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر آف ہائر ایجوکیشن پروگرامز ڈین ساتچی اوغلو (Dan Saatcioglu) بھی شرکت کریں گے۔
آکسفرڈ انٹرنیشنل پاتھ ویز لاہور سینٹر والدین، اساتذہ، تعلیمی اداروں اور ایجوکیشن کنسلٹنٹس کے ساتھ اشتراک کے ذریعے طلبہ کو ان کی تعلیمی قابلیت اور اہلیت کے مطابق موزوں تعلیمی راستوں کی رہنمائی فراہم کرے گا۔
یہ نیا تعلیمی مرکز پاکستانی نوجوانوں کے لیے گلوبل یونیورسٹیز تک رسائی، بہتر اکیڈمک تیاری اور انٹرنیشنل کیریئر مواقع کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہوسکتا ہے۔





