جمعہ, نومبر 6, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ثانیہ مرزا کو بھارتی ٹینس فیڈریشن میں اہم منصب مل گیا

نومبر 6, 2026
ثانیہ مرزا کو بھارتی ٹینس فیڈریشن میں اہم منصب مل گیا

انڈیا ( جانب منزل نیوز) عالمی ٹینس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے کھیل کے میدان سے انتظامی شعبے میں بھی اہم پیش رفت کرلی۔ ثانیہ مرزا کو آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی میں ممتاز کھلاڑیوں کی نمائندہ منتخب کرلیا گیا ہے۔
ثانیہ مرزا نے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی سے خصوصی ملاقات بھی کی اور پرتپاک استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تلنگانہ کے لیے مزید مثبت اور شاندار اقدامات کی امید ظاہر کی۔
چھ مرتبہ گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتنے والی ثانیہ مرزا کے ساتھ سابق بھارتی ڈبلز اسٹار مہیش بھوپتی بھی جنرل باڈی کے لیے منتخب ہوئے، بعد ازاں دونوں کو ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی جگہ مل گئی۔ انتخاب میں مہیش بھوپتی نے 23 جبکہ ثانیہ مرزا نے 18 ووٹ حاصل کیے۔
پیشہ ورانہ ٹینس سے فروری 2023 میں ریٹائرمنٹ لینے والی ثانیہ مرزا اب اپنے وسیع تجربے کو نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی اور بھارتی ٹینس کے فروغ کے لیے استعمال کرنے کی خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نئی نسل کو درپیش چیلنجز کو سمجھتے ہوئے کھیل کے مستقبل کو مزید بہتر بنانے میں کردار ادا کریں گی۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

سفیر پاکستان نے شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر میں پاکستان پویلین کا افتتاح کردیا

Next Post

آکسفرڈ انٹرنیشنل پاتھ ویز سینٹر کا افتتاح، انٹرنیشنل ایجوکیشن جرنی لاہور سے شروع

Related Posts

پاک ترکیہ کا تاریخی توانائی اشتراک، سمندر کی تہہ میں ذخائر کی تلاش
پاکستان

پاک ترکیہ کا تاریخی توانائی اشتراک، سمندر کی تہہ میں ذخائر کی تلاش

نومبر 6, 2026
ابوظہبی کی سڑکوں پر شور مچانے والوں کی خیر نہیں، 1596 گاڑیاں ضبط
تازہ ترین

ابوظہبی کی سڑکوں پر شور مچانے والوں کی خیر نہیں، 1596 گاڑیاں ضبط

نومبر 6, 2026
نہ سگنلز پر طویل انتظار، نہ ٹریفک جام کی پریشانی، دبئی کا اسمارٹ ٹریفک انقلاب
تازہ ترین

نہ سگنلز پر طویل انتظار، نہ ٹریفک جام کی پریشانی، دبئی کا اسمارٹ ٹریفک انقلاب

نومبر 6, 2026
جدید ٹیکنالوجی، مقامی صنعت اور عالمی منڈیاں، علی ڈار نے صنعتی ترقی کا روڈ میپ پیش کردیا
تازہ ترین

جدید ٹیکنالوجی، مقامی صنعت اور عالمی منڈیاں، علی ڈار نے صنعتی ترقی کا روڈ میپ پیش کردیا

نومبر 6, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved