جمعہ, نومبر 6, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ابوظہبی کی سڑکوں پر شور مچانے والوں کی خیر نہیں، 1596 گاڑیاں ضبط

نومبر 6, 2026
ابوظہبی کی سڑکوں پر شور مچانے والوں کی خیر نہیں، 1596 گاڑیاں ضبط

ابوظہبی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات میں پُرسکون شہری ماحول اور محفوظ شاہراہوں کے قیام کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد مزید سخت کردیا گیا۔ ابوظہبی پولیس نے سال 2026 کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران غیر قانونی انجن اور چیسز تبدیلیوں سمیت حد سے زیادہ شور پیدا کرنے والی 1 ہزار 596 گاڑیاں ضبط کرلیں۔
ٹریفک اینڈ سکیورٹی پٹرولز ڈائریکٹوریٹ کے مطابق غیر مجاز تبدیلیوں کے باعث یہ گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کررہی تھیں، جبکہ ان سے پیدا ہونے والا شور رہائشی علاقوں کے سکون اور دیگر سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا تھا۔
ابوظہبی پولیس نے واضح کیا ہے کہ انجن یا ایگزاسٹ سسٹم میں ایسی غیر قانونی تبدیلیاں جن سے گاڑیوں کی آواز میں غیر معمولی اضافہ ہو، ٹریفک قوانین کے تحت قابلِ کارروائی خلاف ورزی ہیں۔ ایسے اقدامات پر گاڑی مالکان کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
حکام نے گاڑی مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں کو منظور شدہ تکنیکی معیار کے مطابق رکھیں اور غیر قانونی تبدیلیوں سے اجتناب کریں۔ پولیس کے مطابق خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے نگرانی اور کارروائیاں جاری رہیں گی، تاکہ رہائشی علاقوں کا سکون برقرار رکھنے، شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور سڑکوں کو محفوظ بنانے کے اقدامات مؤثر بنائے جاسکیں۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

نہ سگنلز پر طویل انتظار، نہ ٹریفک جام کی پریشانی، دبئی کا اسمارٹ ٹریفک انقلاب

Next Post

پاک ترکیہ کا تاریخی توانائی اشتراک، سمندر کی تہہ میں ذخائر کی تلاش

Related Posts

پاک ترکیہ کا تاریخی توانائی اشتراک، سمندر کی تہہ میں ذخائر کی تلاش
پاکستان

پاک ترکیہ کا تاریخی توانائی اشتراک، سمندر کی تہہ میں ذخائر کی تلاش

نومبر 6, 2026
نہ سگنلز پر طویل انتظار، نہ ٹریفک جام کی پریشانی، دبئی کا اسمارٹ ٹریفک انقلاب
تازہ ترین

نہ سگنلز پر طویل انتظار، نہ ٹریفک جام کی پریشانی، دبئی کا اسمارٹ ٹریفک انقلاب

نومبر 6, 2026
جدید ٹیکنالوجی، مقامی صنعت اور عالمی منڈیاں، علی ڈار نے صنعتی ترقی کا روڈ میپ پیش کردیا
تازہ ترین

جدید ٹیکنالوجی، مقامی صنعت اور عالمی منڈیاں، علی ڈار نے صنعتی ترقی کا روڈ میپ پیش کردیا

نومبر 6, 2026
پاک برطانیہ کا سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بڑا فیصلہ
تازہ ترین

پاک برطانیہ کا سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بڑا فیصلہ

نومبر 6, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved