جمعرات, نومبر 5, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

یو اے ای کے سرکاری اداروں میں بہترین کارکردگی کا اعتراف، شیخ محمد بن راشد نے ایوارڈز تقسیم کیے

نومبر 5, 2026
یو اے ای کے سرکاری اداروں میں بہترین کارکردگی کا اعتراف، شیخ محمد بن راشد نے ایوارڈز تقسیم کیے

دبئی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات میں بہترین حکومتی کارکردگی، قیادت اور عوامی خدمات کے اعتراف کا شاندار جشن منعقد ہوا۔ نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے یو اے ای گورنمنٹ ایکسیلنس ایوارڈز 2026 کے فاتحین کو اعزازات سے نوازا۔
تقریب کا یادگار لمحہ شیخ سرور بن محمد النہیان کو کئی دہائیوں پر محیط قومی خدمات اور ملکی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے پر ’’محمد بن راشد سیش‘‘ عطا کرنا تھا۔
شیخ محمد بن راشد نے نمایاں وفاقی اداروں، بہترین حکومتی رہنماؤں اور ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی صرف ایک منزل نہیں بلکہ سوچ، رویے اور مسلسل ترقی کا نام ہے۔
انہوں نے ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دیتے ہوئے سرکاری اداروں میں جدت، اعلیٰ معیار اور بہترین کارکردگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
ایمان محمد الخوری کو بہترین استاد کا پرائم منسٹر میڈل جبکہ زاید ایجوکیشنل کمپلیکس دبئی کی پرنسپل میمونہ ہاشم المعینی کو بہترین اسکول پرنسپل کے اعزاز سے نوازا گیا۔
حکومتی کارکردگی کے ایوارڈز 2026 میں مصنوعی ذہانت، مستقبل کی تیاری اور پیشگی حکمت عملی کے فروغ کے لیے چار نئی کیٹیگریز متعارف کرائی گئیں۔
فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز کو اے آئی کے بہترین استعمال پر اعزاز ملا، جبکہ فیڈرل ٹیکس اتھارٹی کے عبداللہ غلوم البستکی بہترین چیف اے آئی آفیسر قرار پائے۔
وزارت خارجہ کو مستقبل کی تیاری اور پیشگی اقدامات میں نمایاں کارکردگی پر سراہا گیا، جبکہ وزارت تعلیم اور وزارت کمیونٹی ایمپاورمنٹ نے سب سے زیادہ بہتری لانے والی وزارتوں کا اعزاز حاصل کیا۔
وزارت داخلہ، وزارت خزانہ اور وزارت خارجہ کو مسلسل اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے وفاقی اداروں میں شامل کیا گیا۔
وزارت انسانی وسائل و اماراتائزیشن نے 500 سے زائد ملازمین والی وزارتوں میں جبکہ وزارت معیشت و سیاحت نے 500 سے کم ملازمین والی وزارتوں میں نمایاں اعزاز حاصل کیا۔
وزارت صحت و تحفظ کے ’’حیات‘‘ آرگن اور ٹشو عطیہ پروگرام اور وزارت صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے ’’میک اٹ اِن دی امارات‘‘ منصوبے کو خصوصی طور پر سراہا گیا۔
ایوارڈز کے لیے 30 وفاقی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جبکہ 57 حکومتی رہنماؤں اور 236 ملازمین کو پرائم منسٹر میڈلز کے لیے نامزد کیا گیا۔ جانچ کے عمل میں 130 سے زائد اماراتی اور بین الاقوامی ماہرین شریک ہوئے۔
محمد بن راشد گورنمنٹ ایکسیلنس ایوارڈ کا آغاز 2009 میں کیا گیا تھا، جس کا مقصد سرکاری اداروں میں جدت، خدمات کے معیار اور کارکردگی کو مسلسل بہتر بنانا ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

شیخہ بدور القاسمی کی اہل قلم کی حوصلہ افزائی، ادبی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز تقسیم

Next Post

عالمی روبوٹکس اولمپکس میں یو اے ای کے نوجوانوں کی دھوم، 187 ممالک کو پیچھے چھوڑ کر چاندی کا تمغہ جیت لیا

Related Posts

فٹبال کی دنیا میں بڑا فیصلہ، کرسٹیانو رونالڈو کا پرتگال کی قومی ٹیم کو الوداع، 23 سالہ یادگار سفر اختتام پذیر
تازہ ترین

فٹبال کی دنیا میں بڑا فیصلہ، کرسٹیانو رونالڈو کا پرتگال کی قومی ٹیم کو الوداع، 23 سالہ یادگار سفر اختتام پذیر

نومبر 5, 2026
دبئی عالمی مالیاتی دنیا کا نیا مرکز بن گیا، 600 سے زائد دولت و اثاثہ جات کی انتظامی کمپنیاں قائم
تازہ ترین

دبئی عالمی مالیاتی دنیا کا نیا مرکز بن گیا، 600 سے زائد دولت و اثاثہ جات کی انتظامی کمپنیاں قائم

نومبر 5, 2026
عالمی روبوٹکس اولمپکس میں یو اے ای کے نوجوانوں کی دھوم، 187 ممالک کو پیچھے چھوڑ کر چاندی کا تمغہ جیت لیا
تازہ ترین

عالمی روبوٹکس اولمپکس میں یو اے ای کے نوجوانوں کی دھوم، 187 ممالک کو پیچھے چھوڑ کر چاندی کا تمغہ جیت لیا

نومبر 5, 2026
شیخہ بدور القاسمی کی اہل قلم کی حوصلہ افزائی، ادبی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز تقسیم
تازہ ترین

شیخہ بدور القاسمی کی اہل قلم کی حوصلہ افزائی، ادبی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز تقسیم

نومبر 5, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved