کویت (جانب منزل نیوز) کویت میں جدید سہولیات اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی گئی۔ میونسپل کونسل نے کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل ٹو میں دو ٹرانزٹ ہوٹلز جبکہ مسیلہ بیچ پر سینما، تھیٹر، آئس اسکیٹنگ رِنک اور دیگر تفریحی سہولیات کے قیام کی اجازت دے دیے۔
نئے ٹرمینل کے مشرقی اور مغربی حصوں میں دو الگ ٹرانزٹ ہوٹلز تعمیر کیے جائیں گے۔ دونوں ہوٹلز کے لیے مجموعی طور پر 7 ہزار 500 مربع میٹر رقبہ مختص ہوگا، جس سے مسافروں کو ایئرپورٹ پر مزید آرام دہ اور بہتر قیام کی سہولت میسر آئے گی۔
مسیلہ بیچ کے ترقیاتی منصوبے میں سینما، تھیٹر، آئس اسکیٹنگ رِنک، واٹر اسپورٹس، بچوں کے لیے جدید پلے ایریاز، میوزیم اور نمائش گاہیں شامل ہوں گی۔
منصوبے میں ریستوران، کیفے، شاپنگ آؤٹ لیٹس، ہیلتھ کلب، اسپورٹس کورٹس اور مختلف تقریبات کے لیے خصوصی مقامات بھی قائم کیے جائیں گے، جس سے ساحلی علاقے کی رونق اور کشش میں اضافہ ہوگا۔
میونسپل کونسل نے تازہ پانی کی پائپ لائن، سرکاری انتظامی عمارتوں، پارکنگ اور رعایتی اشیائے خورونوش کی تقسیم کے مراکز سمیت متعدد منصوبوں کی بھی منظوری دی۔





