ہفتہ, اکتوبر 31, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

رواں سال معاشی بحالی کی توقع ہے: ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری

اکتوبر 29, 2026
رواں سال معاشی بحالی کی توقع ہے: ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی، رواں مالی سال کے دوران ملک میں معاشی بحالی کی توقع  ہے،  زرعی پیداوار میں بہتری سے معیشت کو سہارا مل سکتا ہے، اکتوبر میں مہنگائی کی شرح ساڑھے 9سے ساڑھے 10فیصد  رہنے کی پیش گوئی  ہے۔

آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مالی سال 27-2026 کے دوران معاشی بحالی کی توقع ہے،زرعی پیداوار میں بہتری سے معیشت کو سہارا ملنے کا امکان ہے، فصلوں کی بہتر پیداوار سے دیہی آمدنی اور کاروبار میں اضافے کی توقع ہے،اکتوبر 2026 میں مہنگائی کی شرح 9.5 سے 10.5 فیصد رہنےکا امکان ہے، آئندہ مہنگائی کا انحصارعالمی توانائی کی قیمتوں اور خوراک کی فراہمی پر ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکس نظام میں بہتری اورتوانائی کی بچت سےپائیدارمعاشی ترقی میں مدد ملےگی، سرکاری اداروں کی اصلاحات سے معیشت کو بہتر بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے،  فوڈ پروسیسنگ کی صنعت کو زرعی پیداوار میں اضافے سے فائدہ ہوگا، تعمیراتی سرگرمیوں میں اضافے سے معاشی سرگرمیاں بڑھنے کی توقع ہے، چند بڑی صنعتوں میں پیداوار بڑھنے کا امکان ہے،  مشینری کی درآمد سے ملکی پیداواری صلاحیت میں اضافے کی توقع ہے۔

بیرون ملک سےترسیلات زر اور سروسزکی برآمدات میں اضافے کا امکان ہے،  ترسیلات زرمیں اضافہ ملکی آمدنی اور زرمبادلہ کے ذخائر کے لیے مددگار ہوگا،  زرمبادلہ کے مضبوط ذخائر سے معیشت کو سہارا مل رہا ہے،  حکومت کی توجہ ٹیکس وصولی بڑھانے اور اخراجات پر قابو رکھنے پر مرکوز ہے۔

رپورٹ میں کمزور اور کم آمدنی والے طبقوں کی مدد کے لیے اقدامات جاری رکھنے پر زور  دیا گیاہے ۔ بجٹ سرپلس ملکی معیشت کے استحکام کے لیے مثبت پیش رفت ہے،  صنعتی پیداوار میں بہتری یکساں نہیں، مختلف شعبوں کی کارکردگی مختلف ہے،  ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

رونالڈو کی حکمرانی برقرار، میسی کو پیچھے چھوڑ کر بی او اے ٹی اعزاز اپنے نام کر لیا

Next Post

پاسبان ریمی ٹینس سکیم کے تحت 16 ارب کے انعامات دیے جائیں گے، پہلی قرعہ اندازی 15 جنوری کو ہوگی

Related Posts

نئے سال پر ابوظہبی میں دلجیت دوسانجھ کا میگا کنسرٹ
تازہ ترین

نئے سال پر ابوظہبی میں دلجیت دوسانجھ کا میگا کنسرٹ

اکتوبر 30, 2026
کرپٹو دنیا میں تہلکہ، بائنانس پر 6.3 ارب ڈالر کا سائبر حملہ، اربوں کے اثاثے متاثر
تازہ ترین

کرپٹو دنیا میں تہلکہ، بائنانس پر 6.3 ارب ڈالر کا سائبر حملہ، اربوں کے اثاثے متاثر

اکتوبر 30, 2026
دبئی میں عرب ریڈنگ چیلنج کے لیے 50 کروڑ درہم کا شاندار منصوبہ، شیخ محمد بن راشد کا جائزہ
تازہ ترین

دبئی میں عرب ریڈنگ چیلنج کے لیے 50 کروڑ درہم کا شاندار منصوبہ، شیخ محمد بن راشد کا جائزہ

اکتوبر 30, 2026
دبئی کے سرکاری ادارے نے عالمی میدان میں گولڈ ایوارڈ جیت لیا
متحدہ عرب امارات

دبئی کے سرکاری ادارے نے عالمی میدان میں گولڈ ایوارڈ جیت لیا

اکتوبر 30, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved