جمعرات, اکتوبر 22, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان اور مالدیپ کی دوستی کو معاشی شراکت داری میں بدلنے کا عزم

اکتوبر 22, 2026
پاکستان اور مالدیپ کی دوستی کو معاشی شراکت داری میں بدلنے کا عزم

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، پارلیمانی سفارت کاری کے فروغ، تجارت و سرمایہ کاری میں اضافے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی روابط مضبوط بنانے اور معاشی شراکت داری کے نئے مواقع سے استفادہ کرنے پر اتفاق کیا۔
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر قائم ہیں۔ دونوں ممالک 2026ء میں سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں، جو دونوں ملکوں کی دوستی اور تعاون کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی، سفارتی اور معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
انہوں نے پارلیمانی سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی وفود کے تبادلوں، پارلیمانی فرینڈشپ گروپس اور قائمہ کمیٹیوں کے درمیان روابط کے ذریعے باہمی اعتماد اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ ان کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے مشترکہ دلچسپی کے امور پر تعاون بڑھا سکتے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے تجارتی تعلقات کے فروغ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ادویہ، ٹیکسٹائل، چاول، سیمنٹ، گوشت، پھلوں اور سبزیوں کی مالدیپ کی منڈیوں تک رسائی بڑھانے کے وسیع امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سے دونوں ممالک کے لیے معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے فضائی اور سمندری رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جا سکے۔ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے اس تجویز کو سراہا۔
سید یوسف رضا گیلانی نے تعلیم، صحت، نوجوانوں کی ترقی اور انسانی وسائل کے شعبوں میں تعاون کو بھی اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی روابط، ثقافتی تبادلوں اور نوجوانوں کے درمیان میل جول کو فروغ دینا دونوں اقوام کی دوستی مزید مستحکم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان خطے اور دنیا میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔ انہوں نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مشکل حالات میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا اور امن کے فروغ کے لیے اپنا حصہ ڈالا۔
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مالدیپ پارلیمانی، سفارتی اور معاشی روابط کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مالدیپ ان مواقع سے بھرپور استفادہ کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔
صدر مالدیپ نے بین الاقوامی کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اعلیٰ سطح کے مسلسل روابط، پارلیمانی وفود کے تبادلوں، تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی رابطوں کے فروغ کے ذریعے پاکستان اور مالدیپ کی دیرینہ دوستی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مضبوط شراکت داری دونوں ممالک کی خوشحالی اور خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول میں معاون ثابت ہوگی۔

Previous Post

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور اقتصادی روابط مستحکم بنانے پر اتفاق

Related Posts

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور اقتصادی روابط مستحکم بنانے پر اتفاق
پاکستان

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان مذہبی، ثقافتی اور اقتصادی روابط مستحکم بنانے پر اتفاق

اکتوبر 22, 2026
سرجری کے بعد لبلبے کی سوزش، رابعہ انعم نے مداحوں کو اپنی صحت سے آگاہ کردیا
تازہ ترین

سرجری کے بعد لبلبے کی سوزش، رابعہ انعم نے مداحوں کو اپنی صحت سے آگاہ کردیا

اکتوبر 22, 2026
برطانیہ : امیگریشن کی شرح 2012 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی
تازہ ترین

برطانیہ : امیگریشن کی شرح 2012 کے بعد کم ترین سطح پر آگئی

اکتوبر 22, 2026
یورپی یونین کی جی ایس پی پلس سکیم دسمبر میں ختم ، پاکستان کو جنوری میں نئی درخواست دینا ہوگی
پاکستان

یورپی یونین کی جی ایس پی پلس سکیم دسمبر میں ختم ، پاکستان کو جنوری میں نئی درخواست دینا ہوگی

اکتوبر 22, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved