بدھ, اکتوبر 21, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home دنیا

پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کا بڑا معاہدہ

اکتوبر 21, 2026
پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کا بڑا معاہدہ

دوحہ (جانب منزل نیوز) پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک شراکت داری کے فروغ کے لیے ’بدر‘ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے۔ معاہدے کا مقصد دفاعی صنعت، فوجی پیداوار، جدید ٹیکنالوجی اور عسکری تربیت کے شعبوں میں چاروں ممالک کے درمیان تعاون کو وسعت دینا ہے۔
ترک وزارتِ دفاع کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر بدھ کے روز قطر کے دارالحکومت دوحہ میں دستخط کیے گئے۔ تقریب میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گولر، قطر کے نائب وزیراعظم و وزیر مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمان بن حسن الثانی اور انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع یوسف جوہری شریک ہوئے۔ ترکیہ کے دفاعی صنعتوں کے ادارے کے سربراہ ہالوک گورگن نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
ترک وزارتِ دفاع کے مطابق اس مفاہمتی یادداشت کے تحت چاروں ممالک فوجی پیداوار میں باہمی تعاون بڑھانے، دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے اور تکنیکی تربیت، تحقیق و ترقی کے شعبوں میں اشتراک کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کریں گے۔ اس تعاون سے جدید دفاعی نظاموں کی تیاری اور دفاعی ضروریات کے مطابق نئے حل تلاش کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔
معاہدے کے تحت چاروں ممالک اپنی دفاعی پیداواری صلاحیتوں کو یکجا کرنے، صنعتی روابط کو بہتر بنانے اور دفاعی شعبے میں باہمی ہم آہنگی بڑھانے پر توجہ دیں گے۔ اس کے علاوہ اتحادی اور دوست ممالک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے دفاعی پیداوار کی صلاحیت میں اضافے کو بھی تعاون کا اہم مقصد قرار دیا گیا ہے۔
ترک وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ’بدر‘ مفاہمتی یادداشت پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کے درمیان عسکری تعلقات کو وسعت دینے، دفاعی صنعت میں شراکت داری مضبوط بنانے اور مشترکہ سکیورٹی اہداف کے حصول میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

Previous Post

مریم نواز کی سعودی سفیر سے ملاقات، مشترکہ دفاع اور سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ

Next Post

امیتابھ بچن کا سوشل میڈیا سے وقفہ لینے کا اعلان، مداح پریشان

Related Posts

پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو جماعت اسلامی اسلام آباد مارچ کرے گی، حافظ نعیم الرحمان
پاکستان

پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو جماعت اسلامی اسلام آباد مارچ کرے گی، حافظ نعیم الرحمان

اکتوبر 21, 2026
چیٹ جی پی ٹی میں حساس گفتگو لاک کرنے کا نیا فیچر متعارف
پاکستان

چیٹ جی پی ٹی میں حساس گفتگو لاک کرنے کا نیا فیچر متعارف

اکتوبر 21, 2026
صدر زرداری سے مالدیپ کے صدر کی ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین

صدر زرداری سے مالدیپ کے صدر کی ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اکتوبر 21, 2026
ایس سی او وزرائے ثقافت اجلاس، بھارت کا پاکستان کو دعوت نامہ
پاکستان

ایس سی او وزرائے ثقافت اجلاس، بھارت کا پاکستان کو دعوت نامہ

اکتوبر 21, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved