بدھ, اکتوبر 21, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

صدر زرداری سے مالدیپ کے صدر کی ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اکتوبر 21, 2026
صدر زرداری سے مالدیپ کے صدر کی ملاقات، اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک سیاسی خیرسگالی کو تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط میں اضافے میں تبدیل کریں۔
صدرِ مملکت نے تعلیم، صحت، انسانی وسائل کی ترقی، سماجی تحفظ اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں مالدیپ کی معاونت کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ عقائد، باہمی اعتماد، خودمختاری کے احترام اور دیرپا خیرسگالی پر قائم ہیں۔
آصف علی زرداری نے مالدیپ کی ترقی میں پاکستان کے تاریخی کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دارالحکومت مالے میں پارلیمنٹ کی عمارت اور اسکول آف میڈیسن دونوں ممالک کی دوستی کی نمایاں علامتیں ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں بھی اس تعاون کو جاری رکھنے اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے کی اہمیت اجاگر کی۔
ملاقات میں موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موسمیاتی تبدیلیاں بالخصوص چھوٹی جزیرہ ریاستوں اور ترقی پذیر ممالک کے لیے سنگین چیلنجز پیدا کر رہی ہیں۔
صدرِ مملکت نے ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے لیے مالدیپ کے ساتھ تعاون بڑھانے کی آمادگی ظاہر کی۔ انہوں نے مالدیپ کے صدر کے پانچ ملین پودے لگانے کے اقدام کی حمایت بھی کی۔
دونوں صدور نے علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے مذاکرات، سفارت کاری، بین الاقوامی قانون، باہمی احترام اور تنازعات کے پُرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر فلسطینی عوام کے جائز حقوق اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا بھی اعادہ کیا گیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، نوید قمر اور دیگر پاکستانی حکام شریک ہوئے، جبکہ مالدیپ کے صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود تھا۔
بعد ازاں صدر آصف علی زرداری نے مالدیپ کے صدر اور ان کے وفد کے اعزاز میں سرکاری عشائیے کا اہتمام کیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزرا اور سفارتی نمائندوں نے شرکت کی۔
ملاقات اور سرکاری عشائیے کے دوران دونوں ممالک نے تاریخی دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے اور مشترکہ عالمی و ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Previous Post

ایس سی او وزرائے ثقافت اجلاس، بھارت کا پاکستان کو دعوت نامہ

Next Post

چیٹ جی پی ٹی میں حساس گفتگو لاک کرنے کا نیا فیچر متعارف

Related Posts

پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو جماعت اسلامی اسلام آباد مارچ کرے گی، حافظ نعیم الرحمان
پاکستان

پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو جماعت اسلامی اسلام آباد مارچ کرے گی، حافظ نعیم الرحمان

اکتوبر 21, 2026
چیٹ جی پی ٹی میں حساس گفتگو لاک کرنے کا نیا فیچر متعارف
پاکستان

چیٹ جی پی ٹی میں حساس گفتگو لاک کرنے کا نیا فیچر متعارف

اکتوبر 21, 2026
ایس سی او وزرائے ثقافت اجلاس، بھارت کا پاکستان کو دعوت نامہ
پاکستان

ایس سی او وزرائے ثقافت اجلاس، بھارت کا پاکستان کو دعوت نامہ

اکتوبر 21, 2026
امیتابھ بچن کا سوشل میڈیا سے وقفہ لینے کا اعلان، مداح پریشان
شوبز

امیتابھ بچن کا سوشل میڈیا سے وقفہ لینے کا اعلان، مداح پریشان

اکتوبر 21, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved