بدھ, اکتوبر 21, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

مریم نواز کی سعودی سفیر سے ملاقات، مشترکہ دفاع اور سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ

اکتوبر 21, 2026
مریم نواز کی سعودی سفیر سے ملاقات، مشترکہ دفاع اور سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ

لاہور (جانب منزل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سعودی عرب کے نو تعینات سفیر ڈاکٹر راجح البقمی نے ملاقات کی، جس میں پاک سعودی تعلقات کے مزید استحکام، مشترکہ دفاع، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پنجاب سے سعودی عرب کو لائیو اسٹاک، بیف، پولٹری، آم، کینو، آلو اور جھینگوں سمیت مختلف مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے 500 ارب روپے سے زائد کا ہدف مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سعودی سفیر کا پُرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاک سعودی تعلقات کے فروغ کے لیے سابق سعودی سفیر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ خادمینِ حرمین شریفین اور مملکت سعودی عرب ہر پاکستانی کے دل میں منفرد اور محترم مقام رکھتے ہیں، جبکہ سعودی قیادت اور محمد نواز شریف کے درمیان دہائیوں پر محیط تعلقات باہمی اعتماد کی روشن مثال ہیں۔

مریم نواز شریف نے پاکستان کی اقتصادی اور مالی معاونت پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب تقریباً 9.8 ارب ڈالر کی ترسیلاتِ زر کے ساتھ پاکستان کو ترسیلات بھیجنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ اقتصادی طاقت باہمی سلامتی کی مضبوط ضمانت ہے اور پنجاب سعودی عرب کو معیاری، حلال سرٹیفائیڈ خوراک فراہم کرنے والا قابلِ اعتماد شراکت دار بن سکتا ہے۔

ملاقات میں اگست 2026 کے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں نئے باب کا آغاز قرار دیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے سعودی عرب پر حوثی حملوں اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ سمیت سعودی شہروں اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے عوام، شہروں اور اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی مکمل حمایت کرتا ہے، جبکہ پاکستان اور پنجاب کے عوام سعودی عرب کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔

ملاقات میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ریاض میں انویسٹمنٹ روڈ شو منعقد کرنے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔ دونوں جانب سے زرعی پیداوار، لائیو اسٹاک، گوشت، پولٹری، پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں اضافے کے لیے پنجاب کی پیداواری صلاحیت سے فائدہ اٹھانے پر اتفاق کیا گیا۔

سعودی سفیر ڈاکٹر راجح البقمی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے، برادرانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کو سراہتے ہوئے تمام شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے سعودی عرب کی سلامتی، استحکام اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے حکومتِ پاکستان، افواجِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر راجح البقمی نے پنجاب کے ثقافتی ورثے اور لاہور کی مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مغلیہ یادگاروں سے لے کر زندہ روایات تک پنجاب کا ورثہ اپنی منفرد کشش رکھتا ہے۔ لاہور کا کھانا، گرم جوشی اور مہمان نوازی پاکستان اور بیرونِ ملک بھی مشہور ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سعودی شہریوں کو پنجاب کے خوبصورت سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے خادمِ حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Previous Post

مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات اور بے بنیاد الزامات سے گریز کرنا چاہیے، فرح عظیم شاہ

Related Posts

مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات اور بے بنیاد الزامات سے گریز کرنا چاہیے، فرح عظیم شاہ
تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان غیر ذمہ دارانہ بیانات اور بے بنیاد الزامات سے گریز کرنا چاہیے، فرح عظیم شاہ

اکتوبر 21, 2026
پاکستان اور مالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین

پاکستان اور مالدیپ کا دوطرفہ تجارتی حجم 20 کروڑ ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

اکتوبر 21, 2026
پاکستان اور مالدیپ کا غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
تازہ ترین

پاکستان اور مالدیپ کا غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

اکتوبر 21, 2026
صرف 1 سیلفی سے کینسر کے مریضوں کے علاج میں نئی امید ،،، مصنوعی ذہانت کی حیران کن پیشرفت
دنیا

صرف 1 سیلفی سے کینسر کے مریضوں کے علاج میں نئی امید ،،، مصنوعی ذہانت کی حیران کن پیشرفت

اکتوبر 21, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved