اتوار, اکتوبر 18, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home دنیا

بنگلہ دیش میں خسرے کی وبا کا قہر، 1,147 اموات، 94 فیصد بچے 5 سال سے کم عمر

اکتوبر 18, 2026
بنگلہ دیش میں خسرے کی وبا کا قہر، 1,147 اموات، 94 فیصد بچے 5 سال سے کم عمر

کٹھمنڈو (جانب منزل نیوز) بنگلہ دیش میں خسرے کی وبا سنگین صورتحال اختیار کر گئی، رواں سال ابتک خسرے کے 2لاکھ 2 ہزار مشتبہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جن میں سے 22 ہزار کی لیبارٹری سے تصدیق ہوئی ہے۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق خسرے کے باعث اب تک 1 ہزار147 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں 94 فیصد پانچ سال سے کم عمر بچے شامل ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ویکسینیشن کی شرح میں کمی، حفاظتی ٹیکوں کی مہم میں خامیاں اور دور دراز علاقوں تک رسائی میں مشکلات وبا پر قابو پانے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

عالمی ادارۂ صحت کے مطابق 2025 میں خسرے کی ویکسین کی پہلی خوراک کی کوریج 90 فیصد جبکہ دوسری خوراک کی کوریج 86 فیصد رہی، حالانکہ بیماری کی مؤثر روک تھام کے لیے کم از کم 95 فیصد کوریج ضروری ہے۔

رواں سال اپریل اور مئی میں تقریباً دو کروڑ بچوں کو خسرے سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی، تاہم بعد ازاں کیسز میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں خسرے کی وبا دیگر ممالک کے لیے بھی ایک واضح انتباہ ہے، کیونکہ حفاظتی ٹیکوں کی شرح میں کمی بچوں کی زندگیوں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

Previous Post

فرانس ہنگاموں کی لپیٹ میں، لوٹ مار اور توڑ پھوڑ، سیکڑوں گرفتار

Next Post

نیہا شرما کی اے آئی سے جعلی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والوں کو سخت وارننگ

Related Posts

سلمان علی آغا کی شاندار سنچری، پاکستان کا سری لنکا کو 306 رنز کا ہدف
تازہ ترین

سلمان علی آغا کی شاندار سنچری، پاکستان کا سری لنکا کو 306 رنز کا ہدف

اکتوبر 18, 2026
بابر اعظم کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 16 ہزار رنز مکمل
تازہ ترین

بابر اعظم کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 16 ہزار رنز مکمل

اکتوبر 18, 2026
دبئی میں سہیل الزرعونی کی میزبانی میں پروقار عشائیہ اور عالمی مشاعرے کا انعقاد
تازہ ترین

دبئی میں سہیل الزرعونی کی میزبانی میں پروقار عشائیہ اور عالمی مشاعرے کا انعقاد

اکتوبر 18, 2026
بچے کا مستقبل والدین کی مالی حیثیت سے نہیں، صلاحیت سے طے ہونا چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان

بچے کا مستقبل والدین کی مالی حیثیت سے نہیں، صلاحیت سے طے ہونا چاہیے، وزیراعظم شہباز شریف

اکتوبر 18, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved