پشاور (جانب منزل نیوز) الخیر اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے کے متاثرین کی مدد کے لیے زلمی فاؤنڈیشن میدان میں آگئی، چیئرمین جاوید آفریدی نے متاثرہ خاندانوں کے لیے ایک کروڑ روپے کی فوری امداد کا اعلان کردیا۔
جاوید آفریدی نے معصوم بچوں اور خاتون ٹیچر کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مالی امداد اس ناقابلِ تلافی نقصان کا ازالہ نہیں کرسکتی۔ ہر بچے کو محفوظ ماحول میں تعلیم حاصل کرنے اور اپنے خواب پورے کرنے کا حق حاصل ہے۔
زلمی فاؤنڈیشن نے ریسکیو اہلکاروں اور طبی عملے کی خدمات کو بھی سراہا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔





