منگل, اکتوبر 13, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home دنیا

پرنس ولیم نے کرکٹ کھیلنے کیلئے لندن کی ٹریفک رکوا دی

اکتوبر 13, 2026
پرنس ولیم نے کرکٹ کھیلنے کیلئے لندن کی ٹریفک رکوا دی

لندن (جانب منزل نیوز) برطانوی شہزادے پرنس ولیم نے بکنگھم پیلس کے سامنے معروف شاہراہ دی مال پر کرکٹ کھیل کر سب کی توجہ حاصل کرلی، کرکٹ میچ کے لیے شاہراہ پر ٹریفک عارضی طور پر روک دی گئی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پرنس ولیم نے انگلینڈ کے معروف بلے باز جو روٹ، ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر برائن لارا اور بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی سمیت دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ دوستانہ میچ کھیلا۔
پرنس ولیم نے بیٹنگ کے ساتھ بولنگ میں بھی حصہ لیا اور وہاں موجود شائقین کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں۔ سارو گنگولی نے شہزادے کی بیٹنگ کو مناسب قرار دیا، جبکہ برائن لارا نے دلچسپ انداز میں کہا کہ ان کی بولنگ میں بہتری کی گنجائش ہے،بیٹنگ کے لیے وہ انہیں اپنی ٹیم میں چھٹے یا ساتویں نمبر پر جگہ دے سکتے ہیں۔
اس خصوصی سرگرمی کا مقصد پرنس ولیم کے قائم کردہ ماحولیاتی منصوبے ’ارتھ شاٹ پرائز‘ کی تشہیر اور برطانیہ و بھارت کے درمیان کرکٹ کے ذریعے تعلقات کو فروغ دینا تھا۔ بھارت کے شہر ممبئی میں اگلے ماہ اس انعام کی سالانہ تقریب منعقد ہوگی۔
واضح رہے کہ ارتھ شاٹ پرائز کے تحت ہر سال پانچ فاتحین کو ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے اپنے منصوبوں کو وسعت دینے کی غرض سے فی کس 10 لاکھ برطانوی پاؤنڈ دیے جاتے ہیں۔

ShareTweetSend
Previous Post

رحمان بابا ٹرین حادثے کے بعد ٹریک بحال

Next Post

رونالڈو پر چوری کا الزام ،،، سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑ گئی

Related Posts

رونالڈو پر چوری کا الزام ،،، سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑ گئی
خاص خبریں

رونالڈو پر چوری کا الزام ،،، سوشل میڈیا پر دلچسپ بحث چھڑ گئی

اکتوبر 13, 2026
رحمان بابا ٹرین حادثے کے بعد ٹریک بحال
پاکستان

رحمان بابا ٹرین حادثے کے بعد ٹریک بحال

اکتوبر 13, 2026
محسن نقوی کا یورپین کمشنر میگنس برنر کے اعزاز میں عشائیہ
پاکستان

محسن نقوی کا یورپین کمشنر میگنس برنر کے اعزاز میں عشائیہ

اکتوبر 13, 2026
خلیجی شہریوں کو فلپائن کے ای ویزا کی گھر بیٹھے آن لائن سہولت میسر
تازہ ترین

خلیجی شہریوں کو فلپائن کے ای ویزا کی گھر بیٹھے آن لائن سہولت میسر

اکتوبر 13, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved