واشنگٹن (جانب منزل نیوز) آرٹیفیشل انٹیلی جنس(اے آئی) نے امریکا میں نقل کا بحران سنگین کردیا۔امریکی طالب علموں نے نقل میں پاکستانی طالب علموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکا میں طالب علموں میں مصنوعی ذہانت کا استعمال حد سے بڑھ رہا ہے۔
تحقیق کے مطابق 95 فیصد طلبہ اسائنمنٹ اے آئی چیٹ بوٹ سے لکھوانے لگے ہیں جس کے سبب اساتذہ پریشان ہوگئے کہ طلبہ "سیکھنے” کے بجائے "سیکھنے کی خوش فہمی” میں مبتلا ہو رہے ہیں۔
نئے "ہیومنائزنگ” اے آئی پروگرامز، تحریروں کو زیادہ مستند اور زیادہ فطری بنانے لگے جس کی وجہ سے اساتذہ کے لیے اے آئی تحریر پکڑنا مشکل ہوگیا ہے۔
ریسرچرز کے مطابق اساتذہ انسانی اور چیٹ بوٹ کی تحریر پکڑنے یعنی "ڈیٹیکٹرز بمقابلہ ایویڈرز” کی جنگ ہار چکے ہیں۔





