اسلام آباد (جانب منزل نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے معیشت کی بہتری اور عوام کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے جماعت اسلامی کی معاشی تجاویز کا جائزہ لینے اور ان پر عملدرآمد کے لیے حکومتی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کی تجاویز پر نیک نیتی، خلوص اور تیز رفتاری سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، جبکہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی پروگرام سے اب تک 2 کروڑ افراد براہ راست مستفید ہو چکے ہیں اور تقریباً 10 کروڑ افراد بلواسطہ یا بلاواسطہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔
شہباز شریف کے مطابق حکومت نے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے وفاقی سطح پر 128 ارب روپے کی سبسڈی دی، جبکہ بعد ازاں صوبائی حکومتیں بھی اس پروگرام میں شریک ہوئیں۔
ملاقات میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے حکومتی ریلیف پیکج پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ سنجیدگی اور مستقل مزاجی سے مذاکرات کیے، حکومتی پیش رفت خوش آئند ہے۔





