اسلام آباد (جانب منزل نیوز) وزیراعظم نے پاکستان اور عمان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مشترکہ تاریخ، مذہب اور ثقافت کا مظہر قرار دیتے ہوئے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے معاشی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود تعاون کے مواقع کو عملی شکل دینے کی ضرورت ہے۔
ملاقات میں علاقائی صورتحال، امن و استحکام اور مذاکرات و سفارت کاری کی اہمیت پر بھی گفتگو ہوئی۔
عمانی سفیر نے پاکستان کے ساتھ قریبی برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور عمانی قیادت کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔





