ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم نڈال حسن کی سزائے موت کی براہِ راست نشر کیا جائے گا

اکتوبر 9, 2026
فورٹ ہُڈ حملے کے مجرم نڈال حسن کی سزائے موت کی براہِ راست نشر کیا جائے گا

واشنگٹن (جانب منزل نیوز) امریکی محکمۂ دفاع نے فورٹ ہُڈ فوجی اڈے پر 13 اہلکاروں کے قاتل سابق میجر نڈال حسن کی سزائے موت کو براہِ راست نشریات کے ذریعے دکھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کی سفارش پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سزائے موت کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ نڈال حسن کو فوجی فائرنگ سکواڈ کے ذریعے سزا دی جائے گی۔ وزیرِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد دنیا کو سنگین جرائم کے خوفناک نتائج دکھانا ہے۔ دوسری جانب دفاعی وکلا نے اس فیصلے کو جدید دور میں بے مثال اور قانونی طور پر متنازع قرار دیا ہے۔

سال 2009 میں ٹیکسٹاس کے فورٹ ہُڈ فوجی اڈے پر 13 غیر مسلح امریکی فوجیوں کو قتل اور 32 کو زخمی کرنے والے سابق ملٹری ڈاکٹر میجر نڈال حسن کو سزائے موت دینے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پینٹاگون ترجمان شان پارنیل کے مطابق وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کی سفارش پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نڈال حسن کی سزائے موت کے حکم نامے پر دستخط کر دیے ہیں۔

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اعلان کیا کہ نڈال حسن کی سزائے موت کی کارروائی کو براہِ راست نشر کیا جائے گا۔ ہیگستھ کے مطابق عوام کو یہ دیکھنا چاہیے تاکہ معلوم ہو سکے کہ اس نوعیت کے سنگین جرائم کے کیا نتائج نکلتے ہیں۔ مجرم کو فوجی فائرنگ سکواڈ کے سامنے کھڑا کیا جائے گا۔

امریکا میں 60 برس سے زائد عرصے بعد یہ پہلی ملٹری ایگزیکیوشن ہوگی، جبکہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد فائرنگ سکواڈ کا یہ پہلا ملٹری استعمال ہے۔ دوسری جانب وکیل جان ملز سمیت قانونی ماہرین نے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سزائے موت کو پبلک براڈکاسٹ کرنا قانونی طور پر غیر واضح اور متنازع اقدام ہے۔

ShareTweetSend
Previous Post

ترکیہ کے ساحل پر 2100 سال پرانے غرق شدہ بحری جہاز اور نوادرات کی دریافت

Next Post

ورجینیا کے اسکول میں 6 سالہ طالبعلم نے ٹیچر کو گولی کیوں ماری

Related Posts

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
خاص خبریں

ترسیلات زر میں 14.73 فیصد اضافہ

اکتوبر 10, 2026
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
تازہ ترین

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

اکتوبر 10, 2026
یونان:  یورپ جانے کے خواہشمند 40 پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا
تازہ ترین

یونان: یورپ جانے کے خواہشمند 40 پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا

اکتوبر 10, 2026
اے آئی :امریکی طلبہ نقل میں پاکستانی طلبہ سے بھی آگے نکل گئے
خاص خبریں

اے آئی :امریکی طلبہ نقل میں پاکستانی طلبہ سے بھی آگے نکل گئے

اکتوبر 10, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved