اسلام آباد (جانب منزل نیوز) مہنگائی کی ماری عوام کے لیے ایک اور بری خبر، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اگست کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 11 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے تمام صارفین پر ہو گا۔ بجلی کی قیمت میں اس اضافے سے صارفین پر 19 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ منتقل ہو گا، جبکہ اس رقم کی وصولی رواں ماہ اکتوبر کے بجلی بلوں میں کی جائے گی۔ تاہم نیپرا نے واضح کیا ہے کہ لائف لائن صارفین اس اضافے سے مستثنیٰ رہیں گے





