جمعرات, اکتوبر 8, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

انتونیو گوتریس کی وزارت داخلہ آمد، محسن نقوی سےملاقات

اکتوبر 8, 2026
انتونیو گوتریس کی وزارت داخلہ آمد، محسن نقوی سےملاقات

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری سے ملاقات کی۔

ملاقات میں عالمی و علاقائی صورتحال، دہشتگردی کے خلاف اقدامات اور اقوام متحدہ کے امن مشنز سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ لڑ رہا ہے، افغانستان میں اس وقت پچیس دہشتگرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں جو دنیا کے امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اس خطرے سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گا، پاکستانی پولیس افسران اور اہلکار بھی اقوام متحدہ پولیس میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں 181 جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ امن مشنز میں پاکستان کی شرکت ہمیشہ نمایاں رہی ہے، دنیا کے امن کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔
محسن نقوی نے قدرتی آفات کے دوران پاکستان کی بھرپور امداد پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ملاقات کے موقع پر سپیشل سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ShareTweetSend
Previous Post

عوام کو لگے گا زور کا جھٹکا،،، بجلی مزید مہنگی ہو گئی

Next Post

دبئی میں پاسبان ریمیٹنس ریوارڈز اسکیم کے حوالے سے آگاہی تقریب

Related Posts

نیلم منیر کے گھر ننھے شہزادے کی آمد
تازہ ترین

نیلم منیر کے گھر ننھے شہزادے کی آمد

اکتوبر 8, 2026
عوام راج لائرز فورم کی جانب سے امیدواروں کا اعلان
تازہ ترین

عوام راج لائرز فورم کی جانب سے امیدواروں کا اعلان

اکتوبر 8, 2026
آرمی چیف سے بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
تازہ ترین

آرمی چیف سے بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اکتوبر 8, 2026
پٹرول 400 روپے فی لیٹر ہوگیا،،،، اور کتنے مہنگائی کے ریکارڈ توڑنے ہیں
پاکستان

پٹرول 400 روپے فی لیٹر ہوگیا،،،، اور کتنے مہنگائی کے ریکارڈ توڑنے ہیں

اکتوبر 8, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved