لاہور( جانب منزل نیوز) سابق ٹیسٹ کپتان عامر سہیل نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے اکیڈمی میں جاری ترقیاتی کاموں، ہائی پرفارمنس پروگرامز اور جدید سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے سابق کپتان کو انڈر 15، 17 اور 19 پروگرامز کے ساتھ ساتھ ایتھلیٹ مینجمنٹ سسٹم پر تفصیلی بریفنگ دی۔ عامر سہیل نے اکیڈمی میں زیرِ تعمیر بائیو مکینکس لیب کا جائزہ بھی لیا۔
اس موقع پر عامر سہیل نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے کرکٹ کی بہتری اور جدید سہولیات کے لیے وسائل کی فراہمی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بائیو مکینکس لیب کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیاں دور کرنے میں اہم ثابت ہوگی، تاہم پاکستان کرکٹ کی مضبوط بنیاد کے لیے اسکول اور کلب کرکٹ پر مسلسل توجہ لازمی ہے





