گوا (جانب منزل نیوز) بھارت کے معروف اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔انہیں آج دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نانا پاٹیکر کو جمعرات کی صبح گوا میں واقع اپنے فلیٹ میں شدید سینے میں درد کی شکایت ہوئی، جس پر طبی عملے کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق میڈیکل ٹیم جب نانا پاٹیکر کےفلیٹ پہنچی تو وہ بے ہوش تھے،جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،نانا پاٹیکر کے بیٹے ملہار پاٹیکر کے مطابق ڈاکٹروں نے صبح 5 بج کر 20 منٹ پر اداکار کی موت کی تصدیق کردی۔
نانا پاٹیکر نےبھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی منفرد اداکاری سے نمایاں مقام بنایا اورکئی یادگارکردار ادا کیے، نانا پاٹیکر کا اصل نام وشواناتھ پاٹیکر تھا، وہ ہندی اور مراٹھی سنیما کے انتہائی باوقار اداکاروں میں شمار ہوتےتھے۔
انہوں نے 1978 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا،انہوں نے ’پرندہ‘،’کرانتی ویر‘،’اگنی ساکشی‘، ’خاموشی: دی میوزیکل‘، ’اب تک چھپن‘ اور ’ویلکم‘ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔





