راولپنڈی (جانب منزل نیوز) بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے طبی معائنوں سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے مجموعی طور پر 29 جبکہ بشریٰ بی بی کے 10 طبی معائنے کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پہلا طبی معائنہ 4 نومبر 2023 کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال راولپنڈی کے ڈاکٹر عزیز اور نیوروسرجن ڈاکٹر قاسم خان نے کیا۔ بانی پی ٹی آئی کا سال 2023 میں 5، 2024 میں 16، 2025 میں 5 جبکہ 2026 میں 12 مرتبہ طبی معائنہ کیا گیا
آخری طبی معائنے میں ڈاکٹر فرقاد عالمگیر بھی شامل تھے۔ 3 مارچ کے معائنے کے دوران میڈیکل بورڈ نے بانی پی ٹی آئی کو دور اور نزدیک کی نظر کے لیے عینک استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی
دوسری جانب بشریٰ بی بی کا پہلا طبی معائنہ 10 ستمبر 2025 کو ڈاکٹر الطاف اور ڈاکٹر منصور نے کیا۔ بشریٰ بی بی کا 2025 میں ایک اور 2026 میں 9 مرتبہ طبی معائنہ ہوا، جبکہ مزید معائنے اور علاج کے لیے انہیں دو مرتبہ الشفاء ہسپتال راولپنڈی بھی منتقل کیا گیا





