کینیڈا(جانب منزل نیوز)وسیم اکرم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ "سلطان آف سوئنگ” کا لقب صرف کرکٹ کے میدان تک محدود نہیں، بلکہ فٹنس کی دنیا میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں۔
60 سال کی عمر میں کینیڈا کی خوبصورت سڑکوں پر سائیکلنگ کرتے ہوئے ان کا یہ تروتازہ اور اسٹائلش انداز نہ صرف شائقین کرکٹ بلکہ ہر اس شخص کے لیے ایک زبردست موٹیویشن ہے جو فٹ رہنا چاہتا ہے۔
کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اتنے سالوں بعد بھی ان کا خود کو یوں فٹ اور چاک و چوبند رکھنا ان کے منظم لائف اسٹائل کی بہترین مثال ہے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے اس تصویر کی اتنی پذیرائی یہ ظاہر کرتی ہے کہ وسیم اکرم کا سحر اور مقبولیت آج بھی پہلے کی طرح قائم و دائم ہے








