دبئی(جانب منزل نیوز) دبئی میں پاکستان بزنس کونسل کرکٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ خرم خواجہ کی قیادت میں پی بی سی وائٹ نے ٹرافی اپنے نام کر لی
ٹورنامنٹ میں پی بی سی کے اراکین نے انتہائی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی اور کھیل کو یادگار بنا دیا۔ فائنل معرکے میں کپتان خرم خواجہ کی قیادت میں پی بی سی وائٹ نے شاندار کامیابی حاصل کی، جبکہ کپتان افتخار علی تتلہ کی پی بی سی گرین رنر اپ رہی۔
ایونٹ کے دوران سینئر اراکین بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے میدان میں موجود رہے، جو پی بی سی دبئی کے مضبوط کمیونٹی جذبے کی عکاسی کرتا ہے
منتظمین کے مطابق یہ ٹورنامنٹ محض نتائج تک محدود نہیں تھا بلکہ ٹیم اسپرٹ، دوستی اور باہمی اتحاد کا جشن تھا۔ تمام شریک اراکین اور معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کمیونٹی کو مزید فعال اور مربوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا





