پیر, اکتوبر 5, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home سپین

ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی، 29 نومبر کو انتخابات کا اعلان

اکتوبر 5, 2026
ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی، 29 نومبر کو انتخابات کا اعلان

میڈرڈ: ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز نے بالآخر بڑا سیاسی دھماکا کر دیا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے اور ملک میں قبل از وقت عام انتخابات کرانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم نے پیر کے روز نئے انتخابات کی تاریخ 29 نومبر مقرر کی ہے۔
ہسپانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر سانچیز نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمنٹ تحلیل کر دی گئی ہیں اور عام انتخابات آئندہ اتوار 29 نومبر 2026 کو ہوں گے۔ پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے فیصلے کی وجہ کیا بنی؟ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اچانک نہیں ہوا۔ گزشتہ جمعہ کو سانچیز حکومت کو پارلیمنٹ میں بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا جب اپوزیشن نے رہائشی بحران سے نمٹنے کے لیے پیش کیے گئے دو اہم صدارتی فرمان (ہاؤسنگ ڈیکریز) کو مسترد کر دیا۔برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق سانچیز نے یہ اعلان ہفتے کے آخر میں غور و فکر کے وقفے کے بعد، کانگریس میں ہاؤسنگ بحران سے متعلق دو حکومتی فرمانوں کے ناکام ہونے پرکیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سانچیز نے بادشاہ فیلیپے ششم کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے اور آج ہی غیر معمولی وزراء کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔آئینی طریقہ کار کے مطابق پارلیمنٹ تحلیل کا شاہی فرمان کل 6 اکتوبر کو سرکاری گزٹ BOE میں شائع ہوگا، جس کے بعد 54 دن کا انتخابی کیلنڈر شروع ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ یہ سانچیز کی 2023 کے بعد دوسری بار قبل از وقت انتخابات کی کال ہے۔ اس وقت ہسپانیہ میں مہنگائی اور رہائشی احتجاج عروج پر ہیں، اور تجزیہ کاروں کے مطابق 29 نومبر کا معرکہ ہسپانوی سیاست کا فیصلہ کن موڑ ثابت ہوگا۔

ShareTweetSend
Previous Post

 عمران خان کو ذاتی حیثیت یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم

Next Post

قادر محمود کو ’’سیفٹی انفلوئنسر آف دی ایئر‘‘ کے عالمی اعزاز سے نواز دیا گیا

Related Posts

اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی ویڈیو نے فنکاروں کو پریشان کرنا شروع کردیا
تازہ ترین

اے آئی ٹیکنالوجی سے بنی ویڈیو نے فنکاروں کو پریشان کرنا شروع کردیا

اکتوبر 5, 2026
ٹام کروز کی نئی فلم ڈیگر کی ناکامی کی وجہ کیا بنی
تازہ ترین

ٹام کروز کی نئی فلم ڈیگر کی ناکامی کی وجہ کیا بنی

اکتوبر 5, 2026
دماغ کو روشنی سے کنٹرول کرنے کا طریقہ،،،نوبیل پرائز3 سائنسدانوں کے نام
تازہ ترین

دماغ کو روشنی سے کنٹرول کرنے کا طریقہ،،،نوبیل پرائز3 سائنسدانوں کے نام

اکتوبر 5, 2026
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 5, 2026
0

انڈیا (جانب منزل نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے اے آئی سے تیار ’چٹامالے‘ کی ویڈیو پر قانونی...

ٹام کروز کی نئی فلم ڈیگر کی ناکامی کی وجہ کیا بنی

ٹام کروز کی نئی فلم ڈیگر کی ناکامی کی وجہ کیا بنی

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 5, 2026
0

لاس اینجلس(جانب منزل نیوز) ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز جن کا نام ہی فلم کی کامیابی کی ضمانت...

دماغ کو روشنی سے کنٹرول کرنے کا طریقہ،،،نوبیل پرائز3 سائنسدانوں کے نام

دماغ کو روشنی سے کنٹرول کرنے کا طریقہ،،،نوبیل پرائز3 سائنسدانوں کے نام

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 5, 2026
0

سویڈن (جانب منزل نیوز)امریکا اور جرمنی کے 3 سائنس دانوں نے دماغی خلیوں کو روشنی کے ذریعے کنٹرول کرنے کی...

مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 5, 2026
0

اسلام آباد: (جانب منزل نیوز) پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے مکہ دفاعی اتحاد کو عملی شکل دیتے ہوئے سعودی...

Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved