اتوار, اکتوبر 4, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ہوشیار ،،، چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے صارفین کو ایک نئے آن لائن فراڈ کا سامنا

اکتوبر 4, 2026
ہوشیار ،،، چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے صارفین کو ایک نئے آن لائن فراڈ کا سامنا

کیلی فورنیا(جانب منزل نیوز) چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے صارفین کو ایک نئے آن لائن فراڈ کا سامنا ہے، جس میں سائبر مجرمان صارفین کو جعلی پیغام کے ذریعے ایسے لنکس پر لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں جو ان کے کمپیوٹر پر میلویئر انسٹال کر سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یہ فراڈ اس وقت سامنے آتا ہے جب صارف گوگل پر چیٹ جی پی ٹی تلاش کرتا ہے۔ سرچ نتائج میں اسپانسرڈ اشتہار کے ذریعے صارف کو بظاہر چیٹ جی پی ٹی کی اصل ویب سائٹ تک پہنچایا جاتا ہے، تاہم وہاں ایک کسٹم جی پی ٹی موجود ہوتا ہے جو ہر سوال کے جواب میں ایک مخصوص جعلی پیغام دکھاتا ہے۔

اس پیغام میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ بنیادی ڈومین پر سروس کی دستیابی محدود ہے اور صارف کو چیٹ جی پی ٹی پلس اپ گریڈ کرنے یا کسی متبادل ڈومین پر جانے کا آپشن دیا جاتا ہے۔

فراڈ کو زیادہ قابلِ یقین بنانے والی بات یہ ہے کہ صارف بظاہر اصل چیٹ جی پی ٹی ڈومین پر ہی موجود ہوتا ہے اور اگر وہ پہلے سے لاگ اِن ہو تو اس کا اکاؤنٹ بھی لاگ اِن دکھائی دیتا ہے۔

اس کے علاوہ جعلی کسٹم جی پی ٹی کا نام ’پلس 5.6‘ رکھا گیا ہے، جو عام صارف کے لیے بظاہر کسی نئے ماڈل یا پلس فیچر کا نام محسوس ہو سکتا ہے

ماہرین کے مطابق اصل خطرہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب صارف جعلی بیک اپ ڈومین یا کسی دوسرے لنک پر کلک کرتا ہے۔ ایسے لنکس صارف کو نقصان دہ ویب سائٹس تک لے جا سکتے ہیں جہاں میلویئر انسٹال ہونے یا حساس معلومات چوری ہونے کا خطرہ موجود ہے۔

صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ گوگل پر نظر آنے والے اسپانسرڈ نتائج پر اندھا اعتماد نہ کریں، غیر متوقع ’Service Availability Notice‘ جیسے پیغامات میں موجود لنکس پر کلک نہ کریں اور کسی بھی سافٹ ویئر یا فائل کو نامعلوم ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ نہ کریں

ShareTweetSend
Previous Post

برطانیہ کے میوزک فیسٹیول گلاسٹن بری 2027 کے تمام ٹکٹس صرف 42 منٹ میں فروخت ہوگئیں

Next Post

سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ فائنل

Related Posts

راحت فتح علی خان اور عمار بیگ کے نئے گانے "آجا” کی سوشل میڈیا پر دھوم
تازہ ترین

جرمنی میں زمین کے نیچے سے چھپا 2 ہزار سال پرانا خزانہ دریافت کرلیا

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 4, 2026
0

لاہور(جانب منزل نیوز) معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور نوجوان گلوکار عمار بیگ کا نیا گانا "آجا" ریلیز ہوگیا...

سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ فائنل

سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ فائنل

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 4, 2026
0

سری لنکا کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی...

ہوشیار ،،، چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے صارفین کو ایک نئے آن لائن فراڈ کا سامنا

ہوشیار ،،، چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے صارفین کو ایک نئے آن لائن فراڈ کا سامنا

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 4, 2026
0

کیلی فورنیا(جانب منزل نیوز) چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے والے صارفین کو ایک نئے آن لائن فراڈ کا سامنا...

برطانیہ کے میوزک فیسٹیول گلاسٹن بری 2027 کے تمام ٹکٹس صرف 42 منٹ میں فروخت ہوگئیں

برطانیہ کے میوزک فیسٹیول گلاسٹن بری 2027 کے تمام ٹکٹس صرف 42 منٹ میں فروخت ہوگئیں

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 4, 2026
0

برطانیہ (جانب منزل نیوز) منتظمین نے سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جون 2027 میں ہونے والے فیسٹیول...

Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved