واشنگٹن (جانب منزل نیوز)عالمی ٹیکنالوجی کے افق سے ایک بڑی خبر۔۔۔۔۔ ارب پتی کاروباری شخصیت ایلون مسک اور ان کی پارٹنر شیون زِلس کے درمیان اچانک تعلقات ختم ہو گئے ہیں۔ شیون نے سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ کے ذریعے اس غیر متوقع بریک اپ کی تصدیق کی ہے
دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ایلون مسک اور ان کی پارٹنر شیون زِلس کا سالوں پر محیط تعلق اچانک ختم ہو گیا ہے۔
شیون زِلس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی علیحدگی کے بارے میں بتایا اور مبینہ طور پر ایلون مسک کے ساتھ ہونے والی آخری گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے
انہوں نے لکھا کہ ’صرف ایک ہفتے میں، بغیر کسی پیشگی اطلاع کے، محبت سے کسی کو جانے دینے تک کا سفر مشکل ہے، لیکن کبھی کبھی زندگی ایسی ہی ہوتی ہے
شیون نے علیحدگی پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے باوجود وہ ایلون مسک کی بہت پروا کرتی ہیں اور ہمیشہ ان کی خوشی چاہیں گی واضح رہے کہ ایلون مسک اور شیون زِلس کے چار بچے ہیں، جن میں 2021 میں پیدا ہونے والے جڑواں بچے اسٹرائیڈر اور ایزور، 2024 میں پیدا ہونے والی بیٹی آرکیڈیا اور بیٹا سیلڈن شامل ہیں








