لاہور (جانب منزل نیوز)معروف سماجی راہنما و چیئرمین جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت اور ستارہ پاکستان راجہ نجابت حسین کی قیادت میں تین رکنی وفد نے بیرسٹر امجد ملک صوبائی وزیر اور وائس چیئرمین اوورسیز کمیشن پنجاب اور چیف کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز کےساتھ خصوصی ملاقات کی۔ وفد میں مقامی بزنس مین ہیری بوٹا ، عمران حسین شامل تھے۔ وفد نے بیرسٹر امجد ملک کے عزیزان سالیسٹر ندیم ملک اور نوجوان پائلٹ عبدالقادر کی رحلت پر فاتحہ خوانی کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور آزاد کشمیر میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل زیر گفتگو آئے۔ آزاد کشمیر کے الیکشن کے دوران اور بعد میں پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ بھی لیا ۔ میر پور ایئرپورٹ اور آزاد کشمیر اوورسیز کمیشن کی ماہیت اور اسے مکمل فعال کرنے پر تجاویز پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
بیرسٹر امجد ملک نے اوورسیز سیٹ پر آزاد کشمیر اسمبلی میں ایک برطانیہ سے اوورسیز پاکستانی کے ایم ایل اے اور وزیر بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے اہم پیش رفت قرار دیا۔ اس موقعہ پر پاکستان میں انفرادی شکایات وصول بھی کیں اور موقعہ پر عمل درآمد کیلئے سفارشات مرتب کیں ۔ بیرسٹر امجد ملک نے تارکین وطن کی داد رسی کے متعلق تجاویزپر پر تبادلہ خیال کیا اور مہمانوں کو اکتوبر کھلی کچہری میں شرکت کی دعوت دی۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پنجاب کے اکتالیس اضلاع یا کسی بھی جگہ کوئی بھی مسلہ ہو تو ماہانہ کھلی کچہری میں آسکتے ہیں, سہولت مرکز جا سکتے ہیں،آن لائن یا فون لائن کے زریعے شکایت کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان نے اپریل ۲۰۲۵ میں اعلان کیا تھا اور ایسی ہی کاوش آزاد کشمیر میں ہونی چاہیے۔ اگلی کچہری 22 اکتوبر کو دوپہر 2بجے شام پاکستان ٹائم ہوگی۔








