اسلام آباد (جانب منزل نیوز)حکومت نے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 853 ارب روپے حاصل کرلئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق نیلامی کیلئے مجموعی طورپر2726 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئی تھیں،نیلامی سے 700 ارب روپے حاصل کرنے کاہدف مقرر کیا گیا تھا،مختلف مدت کے بلوں پر منافع کی شرح میں 49 سے 75 بیسز پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت پاکستان کے ہائبرڈ سکوک کی نیلامی سے 116 ارب روپے حاصل کئے گئے جبکہ 300 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا،سکوک کی نیلامی کیلئے مجموعی طور پر 568 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئی تھیں۔








