جمعرات, اکتوبر 1, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان اور شمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 16.8فیصداضافہ

ستمبر 30, 2026
پاکستان اور شمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 16.8فیصداضافہ

اسلام آباد (جانب منزل نیوز)پاکستان اور شمالی امریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 16.8فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، مالی سال کے پہلے دوماہ میں شمالی امریکا کے ممالک کوپاکستان کے فاضل تجارت کاحجم 577.8 ملین ڈالر رہا۔ سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے دوماہ میں پاکستان اورشمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 1.804ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 1.545 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 16.8فیصدزیادہ ہے ۔

مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران شمالی امریکہ کے ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 1.191 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.18 ارب ڈالرتھا۔ اس طرح برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 0.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اگست 2026 کے دوران شمالی امریکہ کو پاکستانی برآمدات کا حجم 554.70 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جو جولائی کے 637.06 ملین ڈالر کے مقابلے میں 12.9 فیصد کم جبکہ گزشتہ سال اگست کے 528.57 ملین ڈالر کے مقابلے میں 4.9 فیصد زیادہ ہے۔

مالی سال 2025-26 کے دوران شمالی امریکہ کے ممالک کو پاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 6.503 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران شمالی امریکہ کے ممالک سے درآمدات پر 613.16 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے365.18 ملین ڈالرکے مقابلہ میں فیصدزیادہ ہے۔

اگست 2026 میں شمالی امریکہ سے درآمدات کا حجم 217.92 ملین ڈالر رہا جو جولائی کے 395.23 ملین ڈالر کے مقابلے میں 44.9 فیصد کم تاہم گزشتہ سال اگست کے 166.67 ملین ڈالر کے مقابلے میں 30.8 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2025-26 کے دوران شمالی امریکہ کے ممالک سے درآمدات پر مجموعی طور پر 3.822 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں شمالی امریکہ کے ساتھ پاکستان کی فاضل تجارت کا حجم 577.8 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے814.8 ملین ڈالرکے مقابلہ میں 29.1 فیصد کم ہے۔

ShareTweetSend
Previous Post

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

Next Post

ٹریژری بلزکی نیلامی سے 853 اور ہائبرڈ سکوک کی نیلامی سے 116 ارب روپے حاصل

Related Posts

ٹریژری بلزکی نیلامی سے 853  اور ہائبرڈ سکوک کی نیلامی سے 116 ارب روپے حاصل
پاکستان

امریکا :غیر قانونی تارکین وطن کو تیسرے ملک بھیجنے پر پابندیاں ختم 
دنیا

امریکا :غیر قانونی تارکین وطن کو تیسرے ملک بھیجنے پر پابندیاں ختم 

ستمبر 30, 2026
بھارت نے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 406 رنز کا تاریخی ہدف حاصل کرلیا
خاص خبریں

بھارت نے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 406 رنز کا تاریخی ہدف حاصل کرلیا

ستمبر 30, 2026

تازہ ترین

ٹریژری بلزکی نیلامی سے 853  اور ہائبرڈ سکوک کی نیلامی سے 116 ارب روپے حاصل

ٹریژری بلزکی نیلامی سے 853 اور ہائبرڈ سکوک کی نیلامی سے 116 ارب روپے حاصل

by Rana Irfan
ستمبر 30, 2026
0

اسلام آباد (جانب منزل نیوز)حکومت نے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 853 ارب روپے حاصل کرلئے۔سٹیٹ بینک کے مطابق نیلامی...

پاکستان اور شمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 16.8فیصداضافہ

پاکستان اور شمالی امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں 16.8فیصداضافہ

by Rana Irfan
ستمبر 30, 2026
0

اسلام آباد (جانب منزل نیوز)پاکستان اور شمالی امریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے...

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ

by Rana Irfan
ستمبر 30, 2026
0

اسلام آباد(جانب منزل نیوز):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ...

امریکا :غیر قانونی تارکین وطن کو تیسرے ملک بھیجنے پر پابندیاں ختم 

امریکا :غیر قانونی تارکین وطن کو تیسرے ملک بھیجنے پر پابندیاں ختم 

by Rana Irfan
ستمبر 30, 2026
0

واشنگٹن (جانب منزل نیوز)امریکا کی سپریم کورٹ نے تارکین وطن کو اپنے ملک کے بجائے کسی دوسرے ملک میں ڈی...

Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved