بارسلونا (جانب منزل نیوز)قونصل جنرل آف پاکستان بارسلونا مراد علی وزیر سے اسپین کی معروف کاروباری و سیاسی شخصیت چوہدری بختاور ورک نے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان بارسلونا میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مختلف مسائل، قونصلر خدمات، پاک اسپین تعلقات، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
چوہدری بختاور ورک نے بارسلونا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے قونصل جنرل مراد علی وزیر کی خدمات، رہنمائی اور مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قونصلیٹ اور کمیونٹی کے درمیان مضبوط رابطہ سمندر پار پاکستانیوں کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
قونصل جنرل مراد علی وزیر نے کہا کہ قونصلیٹ پاکستانی شہریوں کو مؤثر اور بروقت سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اسپین میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کمیونٹی کی تعمیری سرگرمیوں اور پاکستان و اسپین کے درمیان کاروباری، سماجی اور ثقافتی روابط کے فروغ میں کردار ادا کرنے والی شخصیات کی خدمات کو قابلِ قدر قرار دیا۔
ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی، جبکہ دونوں شخصیات نے پاکستانی کمیونٹی کی بہتری اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔








