اسلام آباد (جانب منزل نیوز)وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ایسے سرکاری یا پرائیویٹ عازمین حج جو کسی مجبوری کے تحت اپنی حج درخواست منسوخ کرنا یا واپس لینا چاہتے ہیں، وہ آسانی سے گھر بیٹھے درخواست دے سکتے ہیں۔
ترجمان مذہبی امور نے ایک بیان میں کہا کہ درخواست کی منسوخی کا عمل پاک حج ایپ یا حج مینجمنٹ پورٹل کے ذریعے ہی مکمل کرنا ہو گا۔
درخواست منسوخی کی صورت میں رقم کی واپسی عازمین کرام کے فراہم کردہ آئی بی اے این نمبر کے ذریعے براہ راست ان کے بینک اکائونٹ میں منتقل کر دی جائے گی تاہم یہ یاد رہے کہ منسوخ شدہ درخواست دوبارہ بحال نہیں ہو گی، لہذا منسوخی کا قدم خوب سوچ سمجھ کر اٹھائیں۔








