ہفتہ, ستمبر 19, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی کسی کو اجازت نہیں، گولی کا جواب گولی سے ملے گا: محسن نقوی

ستمبر 19, 2026
اسلام آباد پر دھاوا بولنے کی کسی کو اجازت نہیں، گولی کا جواب گولی سے ملے گا: محسن نقوی

اسلام آباد(جانب منزل نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد وفاقی دارالحکومت پر کسی صورت دھاوا بولنے یا جتھوں کی یلغار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری طور پر توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری اور ایڈووکیٹ جنرل کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن طریقے سے احتجاج کو روکنے کی مکمل تیاری اور واضح ہدایات دے دی گئی ہیں۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اگر مظاہرین نے فائرنگ کی یا قانون ہاتھ میں لیا تو فورسز کے جوان خاموش تماشائی نہیں بنیں گے بلکہ موثر جواب دیں گے۔ملک میں امن و امان کی صورت حال اور فورسز کی قربانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ایک طرف قوم شہداء کے جنازے اٹھا رہی ہے اور دوسری طرف دھرنوں اور یلغار کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت اور وزیر اعلیٰ پر زور دیا کہ وہ اسلام آباد کی جانب مارچ پر وسائل ضائع کرنے کے بجائے اپنے صوبے میں دہشت گردی کے خاتمے اور قانون کی حکمرانی پر توجہ مرکوز کریں۔وزیر داخلہ نے سیاسی جلسوں اور جتھوں کی چڑھائی میں فرق واضح کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے، لیکن یہ اپنے اپنے علاقوں اور صوبوں کی حدود میں ہونا چاہیے نہ کہ دارالحکومت کے گھیرائو کے ذریعے نظام زندگی مفلوج کر کے۔

انہوں نے تنبیہ کی کہ اگر اس کشیدگی میں کوئی ایک بھی جانی نقصان ہوا تو اس کے براہ راست ذمہ دار احتجاج کے آرگنائزرز ہوں گے۔انہوں نے اپوزیشن کے ذمہ دار رہنمائوں سے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تصادم کی اس سیاست سے ملک کا صرف نقصان ہوگا جبکہ حکومت کی اولین ترجیح شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا اور دارالحکومت میں کم سے کم زحمت پیدا ہونے دینا ہے۔

ShareTweetSend
Previous Post

اسلام آباد سے غیرقانونی حوالہ ہنڈی میں ملوث 3 ملزم گرفتار

Next Post

اسحاق ڈار سے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کی ملاقات

Related Posts

بحراوقیانوس پر پرواز کے دوران طیارے میں پاور بینک پھٹ گیا، ہنگامی لینڈنگ
دنیا

بحراوقیانوس پر پرواز کے دوران طیارے میں پاور بینک پھٹ گیا، ہنگامی لینڈنگ

ستمبر 19, 2026
موسمیاتی نظام "ایل نینو” سپر ایل نینو میں  تبدیل،2027 تاریخ کا گرم ترین سال ہونے کا خدشہ
تازہ ترین

موسمیاتی نظام "ایل نینو” سپر ایل نینو میں تبدیل،2027 تاریخ کا گرم ترین سال ہونے کا خدشہ

ستمبر 19, 2026
وزارت خارجہ : دستاویزات کی تصدیقی نظام کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم
پاکستان

وزارت خارجہ : دستاویزات کی تصدیقی نظام کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

ستمبر 19, 2026
عازمین حج کو گھر بیٹھے حج درخواست منسوخ کی سہولت فراہم

by Rana Irfan
ستمبر 19, 2026
0

ایمسٹرڈیم (جانب منزل نیوز)نیدرلینڈزکی ائیرلائن میں دوران پرواز پاور بینک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں آگ لگ...

موسمیاتی نظام "ایل نینو” سپر ایل نینو میں  تبدیل،2027 تاریخ کا گرم ترین سال ہونے کا خدشہ

موسمیاتی نظام "ایل نینو” سپر ایل نینو میں تبدیل،2027 تاریخ کا گرم ترین سال ہونے کا خدشہ

by Rana Irfan
ستمبر 19, 2026
0

اسلام آباد (جانب منزل نیوز) بحرالکاہل میں طاقتور شکل اختیار کرنے والا  موسمیاتی نظام ’ایل نینو‘ اب ایک ’سپر ایل...

وزارت خارجہ : دستاویزات کی تصدیقی نظام کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

وزارت خارجہ : دستاویزات کی تصدیقی نظام کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم

by Rana Irfan
ستمبر 19, 2026
0

اسلام آباد (جانب منزل نیوز)نائب وزیراعظم نے اپوسٹیل اور دستاویزات کی تصدیق کے نظام سے متعلق میڈیا رپورٹ کا نوٹس...

عازمین حج کو گھر بیٹھے حج درخواست منسوخ کی سہولت فراہم

عازمین حج کو گھر بیٹھے حج درخواست منسوخ کی سہولت فراہم

by Rana Irfan
ستمبر 19, 2026
0

اسلام آباد (جانب منزل نیوز)وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ایسے سرکاری یا پرائیویٹ عازمین حج جو کسی مجبوری...

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved.