بادالونا (جانب منزل نیوز) عالمی مبلغ قرآن ،صدارتی ایوارڈ یافتہ اور فخرالقراء قاری سید صداقت علی شاہ نے مہر وقاص کے والد مرحوم مہر محمد شریف کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی دعائیہ محفل میں شرکت کی۔
معروف قانون دان ماہر امیگریشن امور مہر وقاص کے والد مہر محمد شریف طاہر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فیضان مدینہ اسلامک سنٹر بادالونا میں قرآن خوانی کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔
محفل میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی،اور مہر وقاص سے اظہار تعزیت کی ۔








