کراچی (جانب منزل نیوز) متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل برائے کراچی عزت مآب ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی نے ڈی پی ورلڈ، پورٹ قاسم، پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فسیح حیدر سے قونصل جنرل متحدہ عرب امارات، کراچی میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران لاجسٹکس اور بندرگاہوں کے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت، بحری تجارت، اور پاکستان کے تجارتی و کاروباری ماحول سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی نے سی ای او ڈی پی ورلڈ پورٹ قاسم فسیح حیدر کو شیلڈ بھی پیش کی۔








