پیر, اکتوبر 5, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

بھارتی بحری جہازکی پاکستانی خصوصی اقتصادی زون کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

ستمبر 16, 2026
بھارتی بحری جہازکی پاکستانی خصوصی اقتصادی زون کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج

اسلام آباد (جانب منزل نیوز)پاکستان کی جانب سے بھارتی بحریہ کے جہاز آئی این ایس کولکتہ کی پاکستانی خصوصی اقتصادی زون کی خلاف ورزی پر شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان کے مطابق بھارتی بحری جہاز آئی این ایس کولکتہ نے پاکستان کی سمندری حدود میں اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ حرکات کیں، بھارتی بحری جہاز کی سرگرمیاں دوطرفہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ یکم ستمبر سے پاکستانی خصوصی اقتصادی زون میں سی اسپارک 26 مشقیں کر رہی ہے، ستمبر سے بھارتی بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر پاک بحریہ کی مشقوں کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کرتے رہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق آئی این ایس کولکتہ نے پاک بحریہ کے جہازوں کے قریب خطرناک اور اشتعال انگیز حرکات کیں، بھارتی اقدامات معمول کی تعیناتی نہیں بلکہ 1991 کے دوطرفہ معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ متعدد بار انتباہ کے باوجود بھارتی بحری جہاز نے غیر ذمہ دارانہ حرکات جاری رکھیں اور  15 ستمبر کو آئی این ایس کولکتہ نے خطرناک انداز میں رخ تبدیل کیا اور پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین سے ٹکرا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ پی این ایس حنین کی جانب سے بچاؤ کی کوشش کے باوجود بھارتی جہاز کے ساتھ رگڑ کا واقعہ پیش آیا، واقعے کے بعد آئی این ایس کولکتہ نے رفتار بڑھائی اور علاقے سے بھاگ نکلا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی بحری جہاز کا اقدام انتہائی اشتعال انگیز تھا اور سنگین بحران پیدا کر سکتا تھا تاہم  پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ اور ذمہ دارانہ طرز عمل نے صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا۔

ShareTweetSend
Previous Post

سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیل ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ

Next Post

مہنگا پٹرول مزید مہنگا

Related Posts

غیر ملکی میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کی شرط ختم
تازہ ترین

غیر ملکی میڈیکل و ڈینٹل اداروں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کی شرط ختم

اکتوبر 5, 2026
برطانوی کروڑ پتی کا اپنے اور امیر ترین طبقے پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کردیا
تازہ ترین

برطانوی کروڑ پتی کا اپنے اور امیر ترین طبقے پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کردیا

اکتوبر 5, 2026
سعودی عرب میں ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز،،،،، شاندار پرفارمنسز دیکھنے کو ملے گی
تازہ ترین

سعودی عرب میں ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز،،،،، شاندار پرفارمنسز دیکھنے کو ملے گی

اکتوبر 5, 2026
اے آئی سے ارب پتی بننے والے 2026 کی امیر ترین افراد کی لسٹ میں کون کون شامل ہے
Uncategorized

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 5, 2026
0

اسلام آباد(جانب منزل نیوز)پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے بیرون ملک میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی...

برطانوی کروڑ پتی کا اپنے اور امیر ترین طبقے پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کردیا

برطانوی کروڑ پتی کا اپنے اور امیر ترین طبقے پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کردیا

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 5, 2026
0

لندن(جانب منزل نیوز) برطانیہ میں انتہائی امیر لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے مگر دوسری جانب غربت اور...

سعودی عرب میں ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز،،،،، شاندار پرفارمنسز دیکھنے کو ملے گی

سعودی عرب میں ثقافتی سرگرمیوں کا آغاز،،،،، شاندار پرفارمنسز دیکھنے کو ملے گی

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 5, 2026
0

لاہور(جانب منزل نیوز)لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکبان کے چیئرمین عمران صدیقی نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں...

اے آئی سے ارب پتی بننے والے 2026 کی امیر ترین افراد کی لسٹ میں کون کون شامل ہے

اے آئی سے ارب پتی بننے والے 2026 کی امیر ترین افراد کی لسٹ میں کون کون شامل ہے

by Imran Idrees Idrees
اکتوبر 5, 2026
0

امریکہ (جانب منزل نیوز) فوربز  نے اس سال 34 نئے ارب پتیوں کی لسٹ جاری کی ہے اور ان میں...

Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

Jmurdu

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved