بدھ, اکتوبر 28, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home دنیا

ترکیہ: تین سال میں 21 لاکھ اضافی روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف

ستمبر 11, 2026
ترکیہ: تین سال میں 21 لاکھ اضافی روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا ہدف

انقرہ (جانب منزل نیوز) ترکیہ نے تین سال کے دوران معیشت کا حجم 22 کھرب ڈالر تک بڑھانے، 21 لاکھ اضافی روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مہنگائی کی شرح کو دوبارہ سنگل ڈیجٹ تک لانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

یہ بات ترکیہ کے نائب صدر جودت یلماز وزیر خزانہ و مالیات محمد شمشیک اور صدارتی حکمت عملی و بجٹ کے سربراہ ابراہیم شینل نے انقرہ میں صدارتی کمپلیکس میں ’’2027-2029 وسط مدتی پروگرام (ایم ٹی پی) بین الاقوامی میڈیا اجلاس‘‘ کے موقع پر غیر ملکی میڈیا نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی پائیدار اقتصادی ترقی کا ہدف رکھتی ہے جو معاشی استحکام سے ہم آہنگ ہو، پیداواری صلاحیت اور پیداوار میں اضافہ کرے اور مہنگائی کے دباؤ کا باعث نہ بنے۔توقع ہے کہ مجموعی پیداواری صلاحیت 2026 میں شرح نمو میں تقریباً 1.2 فیصد پوائنٹس اور پروگرام کے دوران ہر سال تقریباً 1.1 فیصد پوائنٹس کا حصہ ڈالے گی۔2026 کے اختتام تک قومی آمدنی 1.8 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرنے جبکہ فی کس آمدنی پہلی مرتبہ 20 ہزار ڈالر سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔2029 تک مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) 2.2 ٹریلین ڈالر اور فی کس آمدنی تقریباً 25 ہزار ڈالر تک پہنچنے جبکہ اشیا ءاور خدمات کی مجموعی برآمدات بڑھ کر 450 ارب ڈالر ہونے کی توقع ہے۔

جودت یلماز نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ ترکیہ20 کھرب ڈالر کی حد عبور کرے گا۔حکومت کو توقع ہے کہ 2026 کے اختتام پر مہنگائی کی شرح 28.4 فیصد رہے گی، جو 2027 میں کم ہو کر 21 فیصد، 2028 میں 13.5 فیصد اور بالآخر 2029 میں ایک ہندسے تک آ جائے گی۔جودت یلماز نے کہا کہ مئی 2024 میں 75.5 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچنے والی مہنگائی میں واضح کمی کا رجحان شروع ہو گیا تھا، تاہم علاقائی جنگ کے باعث رسد پر پڑنے والے دباؤ نے عارضی طور پر اس بہتری کی رفتار کو سست کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگست میں سالانہ مہنگائی 31.5 فیصد رہی اور توقع ہے کہ آخری سہ ماہی میں اس میں دوبارہ کمی کا رجحان شروع ہو جائے گا۔

Facebook X Instagram Instagram

Follow Us - jmurdu.com

Previous Post

علی ڈار کی دبئی میں مسلم لیگ ن کے عہدیداران سے ملاقات

Next Post

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 12 لاکھ ڈالر کا اضافہ

Related Posts

یو اے ای میں ڈیجیٹل بینکاری کا نیا دور، لولو فنانشل اور پرپل پلم میں شراکت داری
تازہ ترین

یو اے ای میں ڈیجیٹل بینکاری کا نیا دور، لولو فنانشل اور پرپل پلم میں شراکت داری

اکتوبر 28, 2026
کینیڈا اورامارات کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ طے
خاص خبریں

کینیڈا اورامارات کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ طے

اکتوبر 28, 2026
امریکا: امیگریشن ججز کا ملک بدری کے مقدمات ملتوی کرنے کا اختیار بحال کرنے کی درخواست مسترد
دنیا

امریکا: امیگریشن ججز کا ملک بدری کے مقدمات ملتوی کرنے کا اختیار بحال کرنے کی درخواست مسترد

اکتوبر 28, 2026
ترکیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 500 ٹن بھوسا جل کر خاکستر
خاص خبریں

ترکیہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 500 ٹن بھوسا جل کر خاکستر

اکتوبر 28, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved