بدھ, نومبر 25, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پی ایس ایل 12: غیر ملکی کرکٹرز کی ڈائریکٹ سائننگ مکمل، میتھیو شارٹ کروڑوں کے معاہدے کے ساتھ سرفہرست

نومبر 25, 2026
پی ایس ایل 12: غیر ملکی کرکٹرز کی ڈائریکٹ سائننگ مکمل، میتھیو شارٹ کروڑوں کے معاہدے کے ساتھ سرفہرست

لاہور (جانب منزل نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 12ویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی ڈائریکٹ سائننگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا، آسٹریلوی کرکٹر میتھیو شارٹ 9 کروڑ 15 لاکھ روپے کے معاہدے کے ساتھ سب سے مہنگے کھلاڑی رہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق لیگ کی 8 فرنچائزز میں سے 6 نے ڈائریکٹ سائننگ کے ذریعے غیر ملکی کھلاڑیوں کو اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا۔ راولپنڈیز نے میتھیو شارٹ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لوکی فرگوسن، اسلام آباد یونائیٹڈ نے میٹ ہینری، لاہور قلندرز نے کامندو مینڈس، کراچی کنگز نے عادل رشید جبکہ ملتان سلطانز نے لانس مورس سے معاہدے کیے۔
ڈائریکٹ سائننگ میں میتھیو شارٹ 9 کروڑ 15 لاکھ روپے کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے، لوکی فرگوسن 7 کروڑ 63 لاکھ، میٹ ہینری 7 کروڑ 7 لاکھ، کامندو مینڈس 6 کروڑ 38 لاکھ، عادل رشید 6 کروڑ 20 لاکھ اور لانس مورس 5 کروڑ 50 لاکھ روپے میں سائن ہوئے۔
پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگزمین نے ڈائریکٹ سائننگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیمیں ریٹینشن، ٹریڈ اور نیلامی کے ذریعے اپنے اسکواڈ مکمل کریں گی۔ پی ایس ایل 12 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی 23 جنوری 2027 کو ہوگی جبکہ ایونٹ کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا۔
کروڑوں کے معاہدوں، عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں اور نئے کرکٹ ستاروں کی آمد کے ساتھ پی ایس ایل 12 کے لیے شائقین کی دلچسپی ابھی سے بڑھنے لگی ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

بابر اعظم نے پی سی بی کے نئے کنٹریکٹ سسٹم کو سراہ لیا، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے روشن مستقبل کی امید

Next Post

آئی پی ایل 2027: پہلی بار باپ بیٹا ایک ساتھ نیلامی میں شامل

Related Posts

دبئی کی شادی میں ہنی سنگھ اور عاطف اسلم کی دھوم، ابرار الحق کے گانوں پر دونوں نے جم کر رقص کیا
تازہ ترین

دبئی کی شادی میں ہنی سنگھ اور عاطف اسلم کی دھوم، ابرار الحق کے گانوں پر دونوں نے جم کر رقص کیا

نومبر 25, 2026
سمندر کی لہروں میں قدرت کا حیرت انگیز لائٹ شو
تازہ ترین

سمندر کی لہروں میں قدرت کا حیرت انگیز لائٹ شو

نومبر 25, 2026
شیخ محمد بن راشد کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، ’میرا‘ (Mira) 2027 سے حکومتی خدمات کے لیے دستیاب ہوگا، 50 فیصد سرکاری آپریشنز AI سے چلانے کا ہدف
تازہ ترین

شیخ محمد بن راشد کی زیر صدارت کابینہ اجلاس، ’میرا‘ (Mira) 2027 سے حکومتی خدمات کے لیے دستیاب ہوگا، 50 فیصد سرکاری آپریشنز AI سے چلانے کا ہدف

نومبر 25, 2026
کرکٹ کا انوکھا واقعہ، ڈیندرا ڈوٹن بغیر گیند کھیلے آؤٹ
تازہ ترین

کرکٹ کا انوکھا واقعہ، ڈیندرا ڈوٹن بغیر گیند کھیلے آؤٹ

نومبر 25, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved