انڈیا (جانب منزل نیوز) افغانستان کے تجربہ کار کرکٹر محمد نبی اور ان کے بیٹے حسن عیسیٰ خیل نے آئی پی ایل 2027 کی نیلامی کے لیے رجسٹریشن کروا لی، کرکٹ تاریخ میں پہلی بار باپ بیٹا ایک ہی آئی پی ایل آکشن میں حصہ لینے جا رہے ہیں۔
محمد نبی نے 1 کروڑ بھارتی روپے جبکہ حسن عیسیٰ خیل نے 75 لاکھ بھارتی روپے بیس پرائس مقرر کی ہے، 16 دسمبر کو گوا میں ہونے والی نیلامی میں دونوں کھلاڑی قسمت آزمائیں گے۔
41 سالہ محمد نبی آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد اور ممبئی انڈینز کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ 20 سالہ حسن کے لیے آئی پی ایل کنٹریکٹ حاصل کرنے کا یہ پہلا موقع ہوگا۔
آئی پی ایل 2027 کی نیلامی کے لیے مجموعی طور پر 1,220 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے، تاہم 10 فرنچائزز میں صرف 66 کھلاڑیوں کی جگہیں خالی ہیں۔





