امریکا (جانب منزل نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اینوڈیا (NVIDIA) کے سربراہ جینسن ہوانگ کو غیر معمولی ذہانت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ چین منتقل ہوجاتے تو امریکا کیلئے بڑا خطرہ بن سکتے تھے۔
ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے جینسن ہوانگ کی سی ای او کے عہدے پر واپسی کیلئے اینوڈیا بورڈ کو قائل کیا اور یقین دلایا کہ ہوانگ قومی سلامتی کیلئے خطرہ نہیں ہیں۔
امریکی صدر کے مطابق چین جینسن ہوانگ کو اپنے ملک منتقل کرنے کیلئے بڑی مراعات دینے کو تیار تھا، جبکہ چینی صدر بھی انہیں اس شعبے کی ذہین ترین شخصیات میں شمار کرتے ہیں۔
ٹرمپ نے جدید چپس کی پیچیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ٹیکنالوجی کو سمجھنا جینسن ہوانگ جیسے غیر معمولی ذہین شخص ہی کا کام ہے۔





