امریکا (جانب منزل نیوز) امریکی اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی شاندار تیزی کے بعد منگل کو ٹیکنالوجی کمپنیوں کے حصص میں مندی دیکھنے میں آئی، Nvidia اور Anthropic کے اسٹاک میں نمایاں کمی نے Nasdaq کو بھی دباؤ میں ڈال دیا۔
Nvidia کے حصص گزشتہ روز 30 فیصد سے زائد اضافے کے بعد منگل کو ابتدائی کاروبار میں 6 فیصد سے زیادہ گر گئے، جبکہ AI کمپنی Anthropic کے حصص بھی 7 فیصد تک نیچے آگئے اور IPO کی ابتدائی قیمت 83 ڈالر سے بھی کم سطح پر پہنچ گئے۔
کاروباری سیشن کے دوران ڈاؤ جونز انڈیکس 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 49,948.90 پوائنٹس پر رہا، جبکہ S&P 500 میں 0.3 فیصد اور ٹیکنالوجی پر مشتمل Nasdaq میں 1.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ ماہرین کے مطابق گزشتہ روز کی غیر معمولی تیزی کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سمیٹنا فطری عمل ہے، تاہم مصنوعی ذہانت (AI) میں بھاری سرمایہ کاری کے منافع، اخراجات اور مہنگائی پر اثرات سے متعلق خدشات بھی ٹیکنالوجی اسٹاکس پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔





