اسلام آباد (جانب منزل نیوز) پاکستان میں کم آمدنی والے اور اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم پیش رفت، حبیب بینک لمیٹڈ (HBL) وزیراعظم کے اپنا گھر پروگرام کے تحت قرضوں کی فراہمی میں پاکستان کے پانچ بڑے بینکوں میں شامل ہوگیا۔
ایچ بی ایل نے اس حکومتی پروگرام کے ذریعے اب تک 13 ارب روپے سے زائد کے ہاؤسنگ فنانس قرضے فراہم کیے ہیں۔
اس نمایاں کارکردگی پر ایوارڈ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب کے دوران پیش کیا، جو ایچ بی ایل کے صدر اور سی ای او محمد ناصر سلیم نے وصول کیا۔
تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب بھی شریک تھے۔
یہ اعزاز پاکستان میں ہاؤسنگ فنانس کی سہولیات کو وسعت دینے اور شہریوں کے لیے اپنے گھر کی ملکیت کے مواقع بڑھانے میں ایچ بی ایل کے کردار کا اعتراف ہے۔





