منگل, نومبر 24, 2026
Jmurdu
Advertisement Banner
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
No Result
View All Result
Jmurdu
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان کی سلامتی و استحکام سب سے مقدم، دشمن کے عزائم اتحاد سے ناکام بنائیں گے، حافظ طاہر اشرفی

نومبر 24, 2026
پاکستان کی سلامتی و استحکام سب سے مقدم، دشمن کے عزائم اتحاد سے ناکام بنائیں گے، حافظ طاہر اشرفی

لاہور (جانب منزل نیوز) پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے قومی اتحاد، ملکی سلامتی اور مسلح افواج کی حمایت کا دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام ہر چیز سے مقدم ہے، پوری قوم دفاع وطن کے لیے متحد ہے۔
پنجاب یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ دشمن پاکستان میں انتشار اور تقسیم پیدا کرکے ملک کو کمزور کرنا چاہتا ہے، تاہم اتحاد، اتفاق اور یکجہتی سے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنائے جائیں گے۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاکستان کو کمزور کرنے کی ہر سازش کا مقابلہ قومی اتحاد سے کیا جائے گا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف بھی قوم کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مرکز اور عقیدت کا محور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مساجد پر حملے اور بے گناہ انسانوں کا قتل کرنے والوں کا اسلام اور انسانیت سے کوئی تعلق نہیں، اسلام امن، محبت اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے۔

Share This Story

Share on WhatsApp

Follow Us - jmurdu.com

Facebook X Instagram TikTok YouTube
Previous Post

بابا گورو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر، پاکستان کی سکھ یاتریوں سے محبت اور عقیدت کا اظہار

Next Post

دبئی میں الف گروپ اور ملایا کارپوریٹ گروپ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط، ایم ایم ٹو ایچ پروگرام کے فروغ کے لیے اہم شراکت داری

Related Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ایوان صدر میں ملاقات
تازہ ترین

صدر مملکت آصف علی زرداری سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ایوان صدر میں ملاقات

نومبر 24, 2026
اپنا گھر پروگرام، ایچ بی ایل پاکستان کے ٹاپ پانچ بینکوں میں شامل، 13 ارب روپے سے زائد قرضے فراہم کر دیے
پاکستان

اپنا گھر پروگرام، ایچ بی ایل پاکستان کے ٹاپ پانچ بینکوں میں شامل، 13 ارب روپے سے زائد قرضے فراہم کر دیے

نومبر 24, 2026
مریم نواز شریف کا راولپنڈی میں پرتپاک استقبال، خالص سونے کا خصوصی تاج پہنا دیا گیا
پاکستان

مریم نواز شریف کا راولپنڈی میں پرتپاک استقبال، خالص سونے کا خصوصی تاج پہنا دیا گیا

نومبر 24, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2026 کے دوسرے سپر مون کا دلکش نظارہ، چاند معمول سے زیادہ روشن اور بڑا دکھائی دینے لگا
پاکستان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2026 کے دوسرے سپر مون کا دلکش نظارہ، چاند معمول سے زیادہ روشن اور بڑا دکھائی دینے لگا

نومبر 24, 2026
Facebook Twitter Instagram TikTok

پاکستان اور اوورسیز پاکستانیوں کی معتبر آواز

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper
  • About Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • Disclaimer
  • Cookie Policy
  • Contact Us

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • متحدہ عرب امارات
  • اوورسیز پاکستانیز
  • دنیا
  • کالم
  • e-Paper

JMURDU Copyright ©2026. All Right Reserved